بچیوں کے لئے تحفیظ القرآن کا قیام ایک نیے باب کا اضافہ :شیخ شمیم اثریؔ

ام المؤمنین ام حبیبہ لتحفیظ القرآن الکریم للبنات کا افتتاح

1 جولائی, 2019
ہارون فیضیؔ /روپندیہی
قرآن کو اللہ نے نازل کیا ہے اور حفاظت کی ذمہ داری خود لے رکھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نزول وحی سے لیکر اب تک تحریف سے پاک ہے،قرآن کو ختم کرنے کی ناپاک سازشیں رچی گئیں  پاداش میں ہزاروں قراء کو شہید ہونا پڑا باوجود اس کے آج تک وہ اپنی اصلی صورت میں موجودہے۔ایک زمانے سے مدارس و مراکز میں حفظ قرآن کا شعبہ بچوں کے لئے مخصوص ہواکرتاتھا مگر اب وسعت کی وجہ سے بچیوں کے لئے بھی تحفیظ برائے بنات قائم کیا جانے لگاہے جو مستحسن قدم ہے۔
نیپال کے طول عرض میں مدارس ومکاتب لامتناہی تعداد میں موجود ہیں اسی بقدر سیکڑوں تحفیظ القرآن الکریم بھی قائم ہیں لیکن اب تک بچیوں کے لئے کوئی مستقل ادارہ نہیں تھا مگر الحمد للہ نیپال کے مشہور علاقہ لمبنی کے باغیور شخصیت تبارک علی سلفیؔ نے اس خلاء کو پورا کرکے سرزمین نیپال کا نام جہاں روشن کیا وہیں تاریخ میں ایک باب کا اضافہ بھی کیاہے۔جو باضابطہ شروع ہوچکاہے۔خطبۂ استقبالیہ شیخ تبارک سلفیؔ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مولانا عبدالرحمن سراجیؔ نے پڑھ کرنیابت کی۔
مرکزام المؤمنین ام حبیبہ لتحفیظ القرآن الکریم للبنات کا قیام عمل میں آچکاہے اور بچیاں بھی زیرتحفیظ ہیں جو علاقہ لمبنی اور مضافات کے لئے بہتر فعل ثابت ہوگا ان شاء اللہ۔واضح رہے کہ اس ام المؤمنین ام حبیبہ ؓکا افتتاحی پروگرام شیخ شمیم الرحمن اثریؔ کی صدارت میں منعقدہوا،انہوں نے اپنے صدارتی کلمات میں بچیوں کے لئے مرکزتحفیظ کے قیام کو سراہااور کہا اللہ ہرزمانے میں قرآن کی خدمت کرنے والا پیداکرتے رہے گا اور اپنی حکمت سے اس کی حفاظت کرتا رہے گا۔ اور ترقی کے لئے دعائیں دیں۔ڈاکٹر ابوالقیس صدیقیؔ رئیس کلیۃ آسیہ للبنات نے مدارس اور مراکز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران مدارس کے اندر صبراونٹ کے مانند ہونا چاہئے قرآن اللہ کی کتاب ہے اس لئے اس کی ضمانت اللہ نے خود لی ہے ……شیخ صلاح الدین مدنیؔ رئیس مرکز الصفاء الاسلامی بھنگہیا نے قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ نے قرآن کو نازل کیا اور وہی اس کی حفاظت فرمائے گا۔یہی وجہ ہے کہ آج تک اس میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا۔ شیخ ضیاء الدین ریاضیؔ نائب رئیس مرکز التعلیم والدعوۃ الاسلامیہ تنہوا نے کہا کہ اے لوگو! قرآن تمہارے رب کی جانب سے تمہارے لئے دلیل بن کر آیا ہے جو راہ ہدایت ہے۔لمبنی نگر پالیکا مئیر منموہن چودھری،وارڈ ادھیکچھ دھوروپ راج یادو،ماسٹرعبدالرحمن خان نے بھی دعوت پر شرکت کی علاوہ ازیں ماسٹر عبدالعزیز خان،مولانا عبدالحئی سلفی مدنیؔ،مولانا مظہر علی اثریؔ علاوہ علاوہ کے بے شمار شخصیات موجود تھیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter