رياض/ ايجنسى سعودی عرب میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔ نیپال اور ہند وپاک میں رؤیت کل متوقع ہےجس کا مطلب ہے کہ بر صغیر میں ١٢ مارچ کو پہلا روزہ ہوگا ان شاء اللہ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند کا حتمی اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے...
← مزيد پڑھئے
جكارتا/ ايجنسى انڈونیشیا میں مسافر طیارے کے دونوں پائلٹ پرواز کے دوران سو گئے اور طیارے کا رخ بھی مڑ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں باٹیک ایئر لائنز کی انڈونیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاز میں 153 مسافر اور عملے کے 4 افراد بھی تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس طیارے کو بعدازاں بحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔ اس واقعے کی ابتدائی رپورٹ...
← مزيد پڑھئے
صنعاء/ ايجنسى یمن کے حوثیوں کے خلیج عدن میں بحری جہاز پر میزائل حملے میں پہلی مرتبہ جانی نقصان ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجِ عدن میں حوثیوں نے کمرشل جہاز پر میزائل حملہ کیا۔ اس میزائل حملے میں 2 سویلین میرین ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ خلیجِ عدن میں جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں جانی نقصان کا یہ پہلا واقعہ ہے۔...
← مزيد پڑھئے
کٹھمنڈو / کیئر خبر پولیس نے ہیٹؤڈا میں باگمتی صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 6ویں سطح پر کام کرنے والے افسر رام چندر آریال کو سونے کی اسمگلنگ میں ملوث دو چینی شہریوں کو نیپالی شہریت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ قبل ازیں، آریال کو ٹرانسپورٹ مینجمنٹ آفس، تھلو بھریانگ، کٹھمنڈو سے باگمتی صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ منتقل کیا گیا تھا۔ مکوان پور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی...
← مزيد پڑھئے
کیرالہ/ ايجنسى بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک اسکول نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پہلی ٹیچر ’آئرس‘ متعارف کروائی ہے۔ ’آئرس‘ ہندوستان کی پہلی جنریٹیو اے آئی ٹیچر ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ انٹیل پروسیسر سے لیس ٹیچر تعلیمی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میکر لیبز (Makerlabs Edutech Private Limited ) کی پیشکش ٹیچر ’آئرس‘ کیرالہ کے نئے تعلیمی...
← مزيد پڑھئےکٹھمنڈو / کیئر خبر صدر جمہوریہ جناب رام چندر پوڈیل نے آئین کے آرٹیکل 76 (9) کے مطابق وزیر اعظم کی سفارش پر ٢٦ دسمبر ٢٠٢٢ کو وزیر اعظم پشپ کمل دہال "پرچنڈ" کی قیادت میں ایک کابینہ تشکیل دی تھی ۔ جس میں آج مورخہ ٦ مارچ ٢٠٢٤ کو تبدیلی کی گئی ہے - اب نئی کابینہ مندرجہ ذیل ہے: 1. پشپا کمل دہال 'پرچنڈ' وزیر اعظم؛ جنگلات اور...
← مزيد پڑھئےکٹھمنڈو / کئیر خبر وزیر اعظم پشپ کمل دہال نے کابینہ میں ردوبدل کیا ہے۔ ردوبدل کی گئی کابینہ کے تین وزراء نے پیر کی سہ پہر اپنے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔ پی ایم دہال نے نیپالی کانگریس کے ساتھ اتحاد توڑ کر یو ایم ایل اور دیگر جماعتوں کے ساتھ ایک نیا اتحاد بنایاہے - صدر جمہوریہ کے دفتر شیتل نواس میں منعقدہ تقریب حلف برداری کے...
← مزيد پڑھئے
کٹھمنڈو / کئیر خبر وزیر اعظم پرچنڈ کی زیر قیادت آج موجودہ حکمران مخلوط حکومت گر چکی ہے۔ نئی کابینہ بھی آج تشکیل دی جائے گی، نیپالی کانگریس سمیت پارٹیاں الگ الگ بات چیت کر رہی ہیں۔ نیپالی کانگریس نے عہدیداروں کی میٹنگ بلائی ہے جبکہ سی پی این-یو ایم ایل نے بھی صبح سیکرٹریٹ میٹنگ بلائی ہے۔ یو ایم ایل سیکرٹریٹ میٹنگ میں یہ بھی نتیجہ اخذ کیا گیا...
← مزيد پڑھئے
رياض/ ايجنسى مصری وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ فلسطینی کاز کو ختم کرنے کا منظم منصوبہ ہے۔ یہ بات انہوں نے عرب وزرائے خارجہ کے غزہ کی جنگ پر ریاض میں منعقدہ اجلاس میں کہی۔ مصری وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں کشیدگی بحیرۂ احمر اور باب المندب تک پھیل گئی ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری خارجہ خلیج تعاون کونسل نے غزہ میں انسانی...
← مزيد پڑھئےرياض/ ايجنسى سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کانفرنس اور نمائش 4 سے7 مارچ تک منعقد ہو گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر 150 سے زیادہ مقررین خطاب کریں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق لیپ کانفرنس میں کئی اہم اور بنیادی موضوعات زیرِ بحث ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہونے والے اس ایونٹ میں 1 لاکھ 72 ہزار افراد کے شرکت کرنے کا...
← مزيد پڑھئے