عید الفطر اخوت و محبت اور وحدت و اجتماعیت کا مظہر: ڈاکٹر اورنگزیب تیمی

کاٹھمانڈو کے ٹوڑھی کھیل گراؤنڈ میں فرزندان توحید اور خواتین امت سے خطاب

11 اپریل, 2024

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

آج یکم شوال 1445ھ مطابق 11 اپریل 2024 بروز جمعرات پورے ملک نیپال میں مسلمانوں نے عید الفطر کی دوگانہ ادا کی خطبہ سماعت کیا اور ملک میں اخوت و بھائی چارہ کو مضبوط بنانے کا عہد کیا۔ ملک میں امن و سلامتی کے لیے دُعائیں کی گئیں۔

وہیں کاٹھمانڈو کے فوجی گراؤنڈ ٹورھی کھیل میں ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی، ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال نے دوگانہ عید الفطر کی امامت کرائی ، اور فرزندان توحید وخواتین امت کو خطاب فرمایا ، ڈاکٹر تیمی نے سب سے پہلے تمام حاضرین و سامعین کو مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے پلیٹ فارم سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور خوشی و مسرت ، فرحت و شادمانی ، اخوت و محبت اور وحدت و اجتماعیت کا انمول پیغام سنایا ، موصوف نے دوران خطبہ لوگوں کو اتحاد کا درس دیا اور بتایا کہ توحید کے بغیر مسلمانوں کے مابین اتحاد قائم ہوہی نہیں سکتا ہے ، اس لیے مسلمانوں کی وحدت و اجتماعیت کے لیے توحید پہلی شرط ہے ۔

موصوف نے دوران خطبہ پتایا ” سن ایک ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو دو عیدیں عطا فرمائی ایک عید الفطر اور دوسری عید الاضحی ، اور یہ عیدیں مسلمانوں کی شان و شوکت کا ایک بہترین مظہر ہے ۔

آپ نے اپنے خطبہ میں بتایا ، رمضان المبارک کا مہینہ ٹرینگ اور مشق اور تربیت کا مہینہ تھا ، اس لیے اس پورے ماہ آپ نے جو عبادت و ریاضت کی ، روزے ، نماز ، صدقہ و خیرات ، قیام اللیل اور دیگر عبادتیں کیں یہ سلسلہ یہیں تک محدود نہ ہو بلکہ یہ تسلسل سال بھر رہنا چاہیے اور اسی ترتیب کے زیر سایہ پورے سال عمل ہونا چاہیے ۔

آپ نے بتایا کہ نیپال میں امن و امان کی جو فضا قائم ہے وہ پوری دنیا میں ایسی شاندار مثال نہیں مل سکتی ۔آپ نے اس حسین اور زریں موقع پر نیپال حکومت کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکبادی پیش کی اور وطن عزیز نیپال میں امن و امان قائم رکھنے کی تمام لوگوں سے درخواست کی ۔ اور پھر دعاؤں کے ساتھ خطبہ کا اختتام ہوا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبد المبین ثاقب؛ سابق وزیر اقبال احمد شاہ مسلم آیوگ کے رکن محمدین میاں؛ سوتنتر پارٹی کے عاملہ رکن اسراء ملا میان عبد العزیز میاں رمضان علی میاں محمد احمد بپو خان مولانا ابوالکلام آزاد مدنی محمد اقبال سلفی مولانا عبدالمجید بھکراہوی مولانا محمد عقیل سلفی محمد مبین خان انور علی شاہ سمیت دیگر معزز شخصیات شریک تھیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter