انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری

18 اپریل, 2024

انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا۔

حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق روانگ آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے۔

انڈونیشیا کی آتش فشاں ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ روانگ میں منگل کو  آتش فشاں پھٹنے سے دھماکا ہوا، ایک روز بعد مزید چار دھماکے ہوئے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ آتش فشاں کا کچھ حصہ سمندر میں گر کر سونامی کی وجہ بن سکتا ہے۔

آتش فشاں پھٹنے سے راکھ فضا میں ہزاروں فٹ تک بلند ہوئی ہے، سیاحوں اور دیگر افراد کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter