غزہ: اسرائیلی بربریت جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 فلسطینی شہید

21 اپریل, 2024

غزہ/ ايجنسى

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملوں میں 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رفح کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خان یونس میں اسرائیلی افواج نے ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا جنکی مسلسل پرواز سے زخمیوں کے ریسکیو میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دیرالبلح میں بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی۔

مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی دوسرے روز بھی جاری رہی، نور شمس ریفیوجی کیمپ پر اسرائیلی فائرنگ سے کم ازکم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔

رفح پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کےلیے اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج رفح میں اپنی کارروائیاں شروع کرنے کےلیے اشارے کا انتظار کر رہی ہے۔

رفح میں فوج کا داخلہ دو مراحل میں ہوگا، جن میں سے پہلا مرحلہ رہائشیوں کا انخلا ہوگا۔

دوسری جانب حماس نے قطر میں اپنے دفاتر بند کرنے پر غور شروع کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق حماس نے قطر چھوڑنے پر غور مذاکرات میں شدید دباؤ کے بعد کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter