کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپالی وزارت خارجہ کے مطابق نیپال کے صدر عزت مآب جناب رام چندر پوڈیل کی پرخلوص دعوت پر، ریاست قطر کے امیر محترم شیخ تمیم بن حمد الثانی، 23 تا 24 اپریل 2024 کو نیپال کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
ریاست قطر کے ہز ہائینس امیر شیتل نواس میں نیپال کے معزز صدر سے ملاقات کریں گے۔ معزز صدر مملکت قطر کے امیر کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت کا اہتمام کریں گے۔
عزت مآب امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی 24 اپریل 2024 کو وزیر اعظم جناب پشپ کمل دہال ‘پرچنڈ’ کے ساتھ دو طرفہتعلقات پر بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے بعد، دونوں رہنما دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں حاضر رہیں گے۔
ریاست قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی 24 اپریل 2024 کو دوحہ کیلئے روانہ ہوں گے۔
آپ کی راۓ