بریکنگ نیوز

نیپال: پانچ جماعتی حکمران اتحاد نے آئندہ بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ مل کر لڑنے کا کیا اعلان

کٹھمنڈو / کیئر خبر پانچ جماعتی حکمران اتحاد نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اختلافات دور کرکے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ آج سوموار ایک مشترکہ اپیل جاری کرتے ہوئے پانچ جماعتوں کے حکمران اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں نے اپنی پارٹیوں کے تمام لیڈروں اور کیڈر پر زور دیا کہ وہ انتخابی اتحاد بنائیں اور باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے اتحاد...

← مزيد پڑھئے

روسی افواج کی جنسی زیادتی سے بچنے کیلئے یوکرینی لڑکیاں اپنے بال چھوٹے کرنے لگیں

یوکرین کے قصبے ایوانکیو میں نوجوان لڑکیوں نے اپنے بال چھوٹے کر لیے تاکہ وہ روسی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری سے بچ سکیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے قصبے ایوانکیو میں، جو دارالحکومت کیف سے تقریباً 50 میل دور ہے، نوجوان لڑکیاں ’کم پُرکشش‘ ہونے اور قابض روسی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری سے بچنے کے لیے اپنے بال چھوٹے کرنے لگی ہیں۔ یہ قصبہ 30...

← مزيد پڑھئے

مسجد قبا میں 10 گنا توسیع کی جائے گی، سعودی ولی عہد

مدينه منوره / ايجنسى سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ مسجد قبا میں دس گنا توسیع کی جائے گی۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس نئے منصوبے کے تحت مدینہ منورہ میں واقع اس مسجد میں یہ تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہوگی جو 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے منسوب اس منصوبے کے تحت مسجد...

← مزيد پڑھئے

پاکستان: تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان وزیراعظم نہیں رہے

اسلام آباد/ ايجنسى پاکستانی وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔  پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔ اس قوم کے دکھوں اور زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں، شہباز شریف قرارداد منظور ہونے...

← مزيد پڑھئے

نیپال: حکومت نے 20 ممالک کے لئے سفیروں کے نام کیے تجویز/ سعودی عرب کے لئے نوراج صوبیدی؛ قطر کے لئے نریش ڈھکال

کٹھمنڈو / کئیر خبر جمعرات کی شام کابینہ کے اجلاس میں سفیر کے طور پر ٢٠ لوگوں کی سفارش کی گئی ہے ۔ ان میں سیاسی کوٹے سے 12 اور سول سروس سے 8 افراد شامل ہیں۔ پارلیمانی ہیئرنگ کمیٹی کی طرف سے ان کے ناموں کی توثیق کے بعد صدر کی طرف سے سفیروں کی تقرری کا آئینی بندوبست ہے۔ سیاسی کوٹہ کے تحت تجویز کردہ: 1. بشنو پکار...

← مزيد پڑھئے

نیپال: ایندھن کی قیمتوں میں پھر اضافہ؛ ١٦٠ روپیۓ فی لیٹر پٹرول؛ پکوان گیس ١٦٠٠ فی سلنڈر

کٹھمنڈو/ كيئر خبر نیپال آئل کارپوریشن نے ایک بار پھر ایندھن کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ کارپوریشن نے بدھ سے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 5-5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اب وادی کٹھمنڈو میں پٹرول کی قیمت 160 روپے فی لیٹر اور ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 143 روپے فی لیٹر ہو گی۔ آئل کارپوریشن نے ایندھن کی قیمت...

← مزيد پڑھئے

بھارت: راجستھان میں مسلمانوں کی املاک پر حملے، کرفیو میں توسیع

کرولی/ ايجنسى بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک پر حملے کیے جس کے بعد لگائے گئے کرفیو میں توسیع کردی گئی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق کرولی میں 7 اپریل تک کرفیو اور دفعہ 144 نافذ رہے گی، ریاستی حکومت نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا حکم بھی دیا ہے۔ کرولی میں ہندو انتہاپسند تنظیموں نے ہفتے کے روز مسلمانوں کے...

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیا، طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اسلامی بورڈنگ اسکول کے سربراہ کو سزائے موت

جكارتا/ ايجنسى انڈونیشیا میں 13 طالبات کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کے سربراہ اور استاد کو سزائے موت سُنا دی گئی ہے۔ اسلامی بوڑدنگ اسکول کے 36 سالہ سربراہ ہیری ویرامین کے معاملے نے انڈونیشیا کے لوگوں کو چونکا دیا تھا۔ فروری میں بندونگ شہر کی ایک عدالت کی طرف سے ہیری کو عمر قید کی سزا سنائے جانے...

← مزيد پڑھئے

نيپال بھارت پاکستان اور بنگلادیش میں ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا کل بروز اتوار یکم رمضان المبارک

کاٹھمانڈو/کیئر خبر آج برصغیر کے ممالک پاکستان ہندوستان نیپال اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے نیپال کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا لیکن دانگ نیپال گنج سرکھیت اور دھنگڑھی کے بعض علاقوں میں چاند دیکھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وہیں پٹنہ بنارس مئو و اعظم گڑھ سدھارتھ نگر بلرام پور سے رؤیت کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں جن کی بنیاد پر دینی...

← مزيد پڑھئے

راجدھانی کاٹھمانڈو میں پکوان گیس ڈیزل اور پٹرول کی شدید قلت؛ کالابازاری شروع

کاٹھمانڈو/کیئر خبر نیپالی پیٹرولیم کاروباریوں کی ادارہ جاتی رابطہ کمیٹی نے آج ہفتہ سے شروع ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے سبب صارفین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹرول ڈیزل اور  پکوان گیس کی کالابازاری شروع ہوگئی ہے جہاں زیادہ قیمت وصول کی جانے لگی ہے۔ راجدھانی کاٹھمانڈو میں جگہ جگہ پولیس پٹرول پمپ پر گاڑیوں کی لمبی پانچ...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter