روسی افواج کی جنسی زیادتی سے بچنے کیلئے یوکرینی لڑکیاں اپنے بال چھوٹے کرنے لگیں

10 اپریل, 2022

یوکرین کے قصبے ایوانکیو میں نوجوان لڑکیوں نے اپنے بال چھوٹے کر لیے تاکہ وہ روسی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری سے بچ سکیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے قصبے ایوانکیو میں، جو دارالحکومت کیف سے تقریباً 50 میل دور ہے، نوجوان لڑکیاں ’کم پُرکشش‘ ہونے اور قابض روسی فوجیوں کے ہاتھوں عصمت دری سے بچنے کے لیے اپنے بال چھوٹے کرنے لگی ہیں۔

یہ قصبہ 30 مارچ کو روسی افواج کے قبضے میں رہنے کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد آزاد ہوا تھا۔

روسی افواج کے قبضے کے دوران، خواتین کو تہہ خانے سے ان کے بالوں سے باہر نکالا جاتا تھا تاکہ روسی فوجی ان کے ساتھ بدسلوکی کر سکیں اور پھر اس خوف سے وہاں کی لڑکیوں نے اپنے بال چھوٹے کرنا شروع کردیئے جس کے بعد اب کوئی ان کی طرف نہیں دیکھتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانکیو یوکرین کا واحد حصہ نہیں ہے جہاں سے عصمت دری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یوکرین کی ایک خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے چند لمحوں بعد اسے روسی فوجیوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کا خوفزدہ چار سالہ بیٹا ساتھ والے کمرے میں رو رہا تھا۔

مزید برآں، یوکرین کی رکن پارلیمنٹ لیزیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجیوں نے 10 سال سے کم عمر لڑکیوں کی عصمت دری کی اور خواتین کے جسموں کو نشان زد کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter