نیپال: پانچ جماعتی حکمران اتحاد نے آئندہ بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ مل کر لڑنے کا کیا اعلان

11 اپریل, 2022

کٹھمنڈو / کیئر خبر

پانچ جماعتی حکمران اتحاد نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اختلافات دور کرکے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔

آج سوموار ایک مشترکہ اپیل جاری کرتے ہوئے پانچ جماعتوں کے حکمران اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں نے اپنی پارٹیوں کے تمام لیڈروں اور کیڈر پر زور دیا کہ وہ انتخابی اتحاد بنائیں اور باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دینے اور انہیں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ وسیع تر شراکت سے الیکشن کو کامیاب بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ پانچ جماعتی اتحاد ملک اور جمہوریت کو تبدیلی مخالف اور رجعت پسندانہ مذموم عزائم سے بچانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، سرکردہ رہنماؤں نے دلیل دی کہ یہ یکجہتی نیپال میں جمہوریت اور جمہوری اصولوں اور اقدار پر مبنی سوشلزم کے تحفظ کے لیے ہے، اور نیپال کی خودمختاری، آزادی،اور ترقی کو فروغ دیتے ہوئے لوگوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہے ۔

اتحاد نے آئندہ انتخابات میں "عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے” انتخابی اتحاد بنا کر آگے بڑھنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم اور نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا، سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) کے چیئرمین پشپا کمل دہال، سی پی این (یونیفائیڈ سوشلسٹ) لیڈر جھلناتھ کھنال، جنتا سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اشوک کمار رائے اور راشٹریہ جنمورچہ کی وائس چیئرپرسن درگا پوڈیل نے مشترکہ اپیل پر دستخط کیے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter