مسجد قبا میں 10 گنا توسیع کی جائے گی، سعودی ولی عہد

10 اپریل, 2022

مدينه منوره / ايجنسى

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ مسجد قبا میں دس گنا توسیع کی جائے گی۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس نئے منصوبے کے تحت مدینہ منورہ میں واقع اس مسجد میں یہ تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہوگی جو 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے منسوب اس منصوبے کے تحت مسجد کی گنجائش کو 66 ہزار نمازیوں تک بڑھایا جائے گا۔

مسجد قبا اسلام کی پہلی مسجد ہے جس کو پیغمبر اسلام نے تعمیر کیا تھا۔

منصوبے کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت حج اور عمرہ سیزن کے دوران زائرین کے لیے گنجائش بڑھائی جائے گی۔

منصوبے کا مقصد یہ بھی ہے کہ مسجد قبا کی مذہبی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور طرز تعمیر کے ساتھ اس کے قریب واقع یادگاروں کو محفوظ کرنا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter