بریکنگ نیوز

لمبنی پردیش: وزیر اعلیٰ لیلا گری نے مدارس کے استحکام کے لیے مدرسہ بورڈ کے نائب چیئرمین مولانا مشہود کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا

دانگ/ کیئر خبر لمبنی صوبہ مدرسہ مینجمینٹ کمیٹی کے نائب صدر مولانا مشہود خان نیپالی اور انکے رفقاء کار نے صوبہ لمبنی کے وزیر اعلیٰ مسٹر لیلا گری سے ملاقات کے دوران انکی توجہ مدارس کی موجودہ صورتحال کی جانب مبذول کرائی- آج وزیر اعلیٰ کے سرکاری دفتر میں جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے ناظم مولانا شمیم احمد ندوی، ڈاکٹر منظور احمد علیگ، نیشنل مدرسہ ایسوسی ایشن آف نیپال کے...

← مزيد پڑھئے

نیپال: الیکشن کمیشن نے نئے صدر جمہوریہ اور نائب صدر کے انتخاب کے لئے شیڈول کا کیا اعلان

کٹھمنڈو / کئیر خبر الیکشن کمیشن (ای سی) نے صدر جمہوریہ اور نائب صدر کے عہدوں کے لئے انتخاب کی تاریخ طے کر دی ہے ۔ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 مارچ کو صدارتی اور 17 مارچ کو نائب صدر کا انتخاب کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان شالیگرام شرما پوڈیل نے کہا کہ نئے صدر جمہوریہ کے انتخاب کا عمل 9 مارچ کو ہوگا۔انھوں نے کہا...

← مزيد پڑھئے

ازبکستان اور کرغزستان کی نئی سرحدی حد بندی، دہائیوں پرانا تنازع ختم

وسطی ایشیا کے ممالک ازبکستان اور کرغزستان نے سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے نئی حدبندی کا اعلان کر دیا۔ سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 870 میل کا علاقہ وجہ تنازع تھا۔ اس متنازع سرحدی علاقے کے دونوں اطراف رہائش پذیر مقامی افراد کے درمیان پانی اور زرعی زمین پر جان لیوا لڑائیاں ہوتی تھیں۔ کرغزستان کے صدر صادر جپاروف نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنی...

← مزيد پڑھئے

طارق قمر کو بہترین شاعری کے لئے اتر پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے اہم ایوارڈ

لكهنؤ/ كيئر خبر ڈاکٹر طارق قمر۔ کو ان کی شعری صلاحیتوں کے اعتراف میں اتر پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے  ایک لاکھ روپئے کا انعام۔ اتر پردیش کے بہترین و اعلیٰ شاعر کی حیثیت سے طارق قمر کا انتخاب سر زمین سنبھل ( لکھنئو ) سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر طارق قمر  کو اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے ایک لاکھ روپئے پر...

← مزيد پڑھئے

ایک ڈاکيومنٹری سے کیسے ڈر گئی مودی حکومت؛ جے این یو اور جامعہ ملیہ میں بی بی سی کی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ پر ہوا ہنگامہ

نئی دہلی / ایجنسی جے این یو اور جامعہ ملیہ میں بی بی سی کی متنازعہ ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ پر ہنگامہ ہوا۔ دیر رات تک طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ جاری رہا۔ کیمپس میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مارچ شروع ہوگیا اور پولیس بھی آگئی۔ کمیونسٹ تنظیموں سے جڑے طلبہ نے جے این یو کیمپس سے وسنت کنج پولیس اسٹیشن تک احتجاجی مارچ نکالا۔ طلبہ گروپوس کی جانب سے پتھراو کے...

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیا: دریا میں ڈوبنے والے بچے کی لاش مگرمچھ نے والدین کو لوٹا دی

جكارتا/ ايجنسى خطرناک سمجھے جانے والے مگر مچھ کی رحم دلی ایسی کہ اسے ٹی وی پر دکھایا گیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں دریا میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کو جب اس کے والدین اور ریسکیو ٹیمیں ڈھونڈنے میں ناکام رہے تو مگر مچھ نے بچے کی لاش اپنے اوپر رکھ کر اسے والدین کو لوٹا دی۔ رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا...

← مزيد پڑھئے

نیپال: باجورہ میں 5.9 شدت کا زلزلہ؛ درجنوں مکانات منہدم؛ جھٹکے لکھنؤ اور دلی تک محسوس کئے گئے

باجورہ/ کئیر خبر آج منگل کی دوپہر باجورہ میں آنے والے زلزلے سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ باجورہ کی ہمالی دیہی میونسپلٹی کے چیئرمین گووندا بہادر ملہ کے مطابق کچھ مکانات تباہ ہوئے ہیں اور کچھ گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ مقامی دل بہادر تھاپا کے مطابق زلزلے کے باعث بدھی گنگا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 7 اور 8 میں کچھ مکانات منہدم ہوگئے۔ باجورہ کے اسسٹنٹ...

← مزيد پڑھئے

جاپان میں کم شرحِ پیدائش کے تدارک کیلئے اقدامات کا اعلان

ٹوکیو / ایجنسی جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے ملک میں کم ہوتی شرحِ پیدائش کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نئے سال کے پہلے پارلیمانی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مرحلہ ہے کہ اس پر ابھی کچھ نہیں کام کیا گیا تو پھر کبھی نہیں کرسکیں گے۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ جون تک بچوں سے متعلقہ پالیسیز کیلئے...

← مزيد پڑھئے

نیپال: وزیر اعظم دہال نے سیکورٹی سروسز کو جرائم پر کنٹرول کے لئے مضبوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی

کٹھمنڈو / کیئر خبر نیپالی وزیر اعظم جناب پشپا کمل دہال نے پیر 23 جنوری 2023 کو مسلح پولیس کے سالانہ ڈے کے موقع پر نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کہا کہ معلومات اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے نہ صرف انسانی زندگی کو مثبت طور پر متاثر کیا ہے بلکہ متعدد تبدیلیاں بھی لائی ہیں۔ وزیر اعظم نے سیکورٹی کے خطرات...

← مزيد پڑھئے

نریندر مودی گجرات فسادات کے براہ راست ذمہ دار، نسلی کشی کی گئی، برطانوی ہائی کمیشن

لندن/ ايجنسى سن 2002 کے دوران بھارت میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے لندن کے دفترِ خارجہ کو رپورٹ بھیجی تھی کہ نریندر مودی گجرات میں ہونے والے فسادات کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ یہ بات برطانیہ کے سابق خارجہ سیکریٹری جیک اسٹرا نے بھارتی میڈیا دی وائر کو خصوصی انٹرویو کے دوران بتائی۔ جیک اسٹرا نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter