چین نے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اہم معاہدہ کروا دیا

11 مارچ, 2023

رياض/ ايجنسى

چین کی عالمی سیاست پر گرفت مزید مضبوط ہوگئی، سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اہم معاہدہ کروا دیا۔

سعودی عرب اور ایران نے اس بات کا اعلان چین کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور ایران اگلے دو ماہ کے دوران اپنے ملکوں میں سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولیں گے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں سفیروں کی تعیناتی اور تعلقات کو ازسرنو مضبوط کرنے کے متعلق بات کی جائے گی۔

سعودی عرب اور ایران نے 2001 کا ایک سیکیورٹی تعاون معاہدہ اور 1998 میں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے حوالے سے کیے گئے معاہدے بھی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے وفود نے پچھلے ہفتے بیجنگ میں اہم ترین معاہدے پر اتفاق کیا۔

سعودی عرب اور ایران نے مذاکرات کے انعقاد، بات چیت میں تعاون اور اسے کامیاب بنانے کیلئے چین کا شکریہ ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اس ڈیل سے آگاہ ہے اور یمن میں جنگ کے خاتمے سمیت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے کی گئی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے۔

عمان اور إمارات نے بھی سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق سہ فریقی بیان کا خیرمقدم کیا۔

چین، سعودی عرب اور ایران نے 2021 اور 2022 میں اپنے یہاں مذاکرات کے انعقاد پر عمان اور عراق کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter