سعودی بحریہ کی بین الاقوامی میری ٹائم مشقوں میں شرکت

19 مارچ, 2023
ریاض / واس
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی بحریہ کی مختلف ممالک کے ساتھ  خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں ہونے والی میری ٹائم مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
مشقوں کا مقصد بحیرہ احمر اور خلیج عرب سمیت دیگر علاقوں میں میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی بحریہ کے کمانڈرھزاع الرویلی نے کہا کہ اٹھارہ دن جاری رہنے والی عالمی سطح پرسب سے بڑی مشقیں تھیں جس میں 50 ممالک کی عالمی وعلاقائی تنظیموں کے سات ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
بحری مشقوں میں 35 بحری امور کے ماہرین بھی شریک تھے( فوٹو: ایس پی اے)
بحری مشقوں میں مصنوعی ذہانت سے تعلق رکھنے والی 30 تنظیمیں جبکہ 35 بحری امور کے ماہرین بھی شریک تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مشقوں میں خلیج عرب، بحرعمان انڈین اوشن ، خلیج عدن اوربحیرہ احمر میں مختلف نوعیت کی مشقیں کی گئی ہیں۔
سعودی بحریہ کے متعدد اہم دستے ان مشقوں میں شامل تھے جن میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والے یونٹ نے بحرین اوراردن کے دستوں کی کمان کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter