نیپال: مدارس میں حکومت کے ذریعے تیار کردہ نصاب کی فوری تنفیذ کا مطالبہ

18 مارچ, 2023

کپل وستو/ کئیر خبر
کپل وستو ضلع کے کرشنا نگر میں مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں اور مدارس کے اساتذہ کے درمیان ایک مذاکرہ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مدارس میں حکومت کے ذریعے تیار کردہ نصاب کو فوری طور پر لاگو کیا جائے-
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ لمبنی کی مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی کے نائب صدر مولانا مشہود خان نیپالی نے حکومت سے زوردار مطالبہ کیا کہ مدارس کا نصاب رجسٹرڈ مدارس میں ٢٠٢٣ کے تعلیمی سیشن سے لاگو کیا جائے۔یہ بتاتے ہوئے کہ نصاب کا بیشتر حصّہ تیار ہو چکا ہے، انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ مدارس میں نصابی کتب چھاپ کر فوری دستیاب کرائی جائیں۔ مولانا مشہود نے کہا کہ وہ مدارس کے نصاب کی ترقی میں ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔اور اگر مدارس کا نصاب تیار کر کے لاگو کیا جائے تو این او سی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ ڈسکشن پروگرام میں جاو ید عالم خان، کفایت اللہ خان، ڈاکٹر شہاب الدین، ظہیر احمد بریلوی، مولانا اسلم مدنی، ماسٹر عبدالحسیب، عبدالعزیز اشرف خان، مولانا مبارک حسین مولانا عبدالنور سراجی؛ عبدالصمد خان نیپالی سمیت مدارس سے وابستہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter