’ایک کلو سونا، ایک ارب یورو مہر‘ شادی دو ہفتے بھی نہ چل سکی

19 مارچ, 2023
کویت/ ایجنسی
عراقی نوجوان حیدرالفیلی نے کویتی دلہن فنکارہ غدیر الفھد سے شادی کے دو ہفتے بعد ہی علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
 اس جوڑے نے  غیر معمولی مہر ایک کلو سونا  اور ایک ارب یورو رکھے جانے  کے باعث راتوں رات شہرت حاصل کرلی تھی۔
چار مارچ کو سوشل میڈیا پر شادی کی وڈیو شیئر ہونے پرغیر معمولی رقم مہر رکھے جانے پر لوگ یقین نہیں کر پا رہے تھے۔
العربیہ کے مطابق اعلان کیا گیا کہ’ کویتی نوجوان حیدر الفیلی اور ان کی اہلیہ کویتی فنکارہ غدیر الفھد نے رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
عراقی حیدرالفیلی نے کہا کہ ’آپس میں ہم آہنگی اور مطابقت پیدا نہ ہونے سے انہوں نے غدیر الفھد کو طلاق دی ہے‘۔
یہ نہیں بتایا گیا کہ غیر معمولی مہر کی رقم عراقی نوجوان ادا کرے گا یا اسے معاف کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل ہونے والی اس شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے تھے۔
 شادی کے معاہدے پر دستخط  کی ویڈیو ٹک ٹاک  کے جس اکاؤنٹ پر شیئرکی گئی اسے 6.8 لاکھ افراد فالو کر رہے تھے۔
ویڈیو میں ایک مجاز شخص کو معاہدے کی شرائط پڑھتے ہوئے سنا گیا کہ جس میں اسے کہتے سنا جا سکتا تھا کہ مہرایک کلو 21 قیراط سونا اور ایک ارب یورو ہے۔
نکاح خواں نے مہر کی غیر معمولی رقم  کی درستی یقینی بنانے کے لیے دولہا سے استفسار بھی کیا۔
سوشل میڈیا متعدد صارفین نے اسے شہرت حاصل کرنے طریقہ قرار دیا  جبکہ اور کئی نے کہا کہ اس کا مقصد عراقی نوجوان کا اپنی اہلیہ کےلیے اظہار محبت تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter