بریکنگ نیوز

ہانگ کانگ نے دلچسپ مقابلے میں یو اے ای کو شکست دے کر ایشیا کپ میں کوالیفائی کر لیا

ملائیشیا میں ایشیاء کپ کوالٹیفائر میچ میں، ہانگ کانگ نے  فائنل میں دو وکٹوں سے جیت حاصل کی. اس جیت کے ساتھ، ہانگ کانگ ٹیم ایشیا کپ میں چھٹی ٹیم بن گئی ہے. اور گروپ اے میں جگہ حاصل کی ہے جہاں پہلا میچ 16 ستمبر کو پاکستان کے ساتھ ہوگا. نیپالی ٹیم تین میچز ہار کر پہلے ہی باہر ہوچکی تھی بھارتی ٹیم 18 ستمبر کو ہانگ کانگ کے...

← مزيد پڑھئے

وراٹ کوہلی اور روہت شرما میں کھنچاو سامنے آگیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ایشیا کپ کیلئے بنائے گئے کپتان روہت شرما کےدرمیان کھچائو اور دوریاں سامنے آنے لگی ہیں ، روہیت شرما نے قائم مقام کپتان بنتے ہیں ویرات کوہلی کوسوشل میڈیا پران فالو کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے ستارے کچھ گردش میں نظر آرہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے دورے پر ایک روزہ سیریز میں شکست کھائی پھر ٹیسٹ...

← مزيد پڑھئے

داڑھی کی وجہ سے باہر ممالک میں روکا جاتا ہے،علیم ڈار

آئی سی سی پینل میں شامل مایہ ناز پاکستانی کرکٹ امپائر علیم ڈار نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں داڑھی کی وجہ سے بیرون ممالک تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ غیر ضروری طور پر امیگریشن کا عملہ مجھے روک کر میری تلاشی لیتا ہے۔ داڑھی رکھنے کے حوالے سے سوال کرنے پر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے داڑھی رکھنے اور سنت نبویﷺ پر فخر ہے،انہوں نے یہ...

← مزيد پڑھئے

خانہ کعبہ پر قبضہ کرنیوالے کا بیٹا کرنل بن گیا

مسجد الحرام پر قبضہ کرنے والے جہیمان العتیبی  کے بیٹے ہذال نے حال ہی میں سعودی عرب کے نیشنل گارڈز میں کرنل کی پوسٹ سنبھال لی ہے۔ ہذال کے والد نے 20نومبر 1979کو مکہ میں مسجدالحرام کو 200سے 300افراد کے ہمراہ یرغمال بنایا تھا۔ جہیمان کی سربراہی میں مسجدالحرام میں یہ قبضہ دو ہفتے تک رہا تھا اور اس کے نتیجے کئی سو لوگ جان سے گئے تھے۔ ہذال مکہ...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز مواد شائع کرنے پر سزا کا اعلان

ریاض:سعودی عرب میں حکام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مضحکہ خیز مواد شائع کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین ہوجائیں ہوشیار!سعودی حکام سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ،اگر کسی نے بھی  مضحکہ خیز مواد شائع کیا تو اسے سزا ملے گی۔ سعودی عرب کے پراسیکیوٹرز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس...

← مزيد پڑھئے

کولکتا: 50سال پرانا پل گرنے سے ایک شخص ہلاک

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتا میں 50سال پرانے پل کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ منگل کی شام اُس وقت پیش آیا جب پل سے بڑی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں، حکام نے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور19 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پل گرنے سے چار کاروں اور ایک منی بس سمیت متعدد گاڑیاں...

← مزيد پڑھئے

پاکستان کا ایشیا کپ کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے،کپتانی کے فرائض سرفراز احمد ہی سرانجام دیں گے۔ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا پریس میں کیا ،اس موقع پر انضمام الحق کا کہناتھاکہ محمد حفیظ کا کیرئر ابھی ختم نہیں ہوا وہ بدستور ورلڈ کپ کیلئے 20سے22 کرکٹرز کے پول میں موجود ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا تھاکہ عماد وسیم فٹنس...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب، نہر کھود کر قطر کو جزیرہ بنا دے گا

ریاض۔ 2 ستمبر -  سعودی عرب نے قطر کے اطراف نہر کھود کر اسے جزیرہ میں تبدیل کردینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سینئر مشیر سعودال قحطاتی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس عظیم تاریخی منصوبہ سے خطہ کا جغرافیہ ہی بدل دیا جائے گا۔قطر کو سعودی سرزمین سے یکا و تنہا کردینا اصل مقصد ہے۔

← مزيد پڑھئے

کیرالا۔ کیتھولک پادری نے مسجد میں خطبہ کے دوران مسلمان کو حیران کردیا

ترویننتھا پورم۔ ایک کتھولک پادری نے کیرالا کی مسجد سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو شکریہ ادا کیاجنھوں نے بلاکسی مفاد کے خطرناک سیلاب کے متاثرین کے لئے مدد کے ہاتھ بڑھائے۔ ایک نامور ایجنسی سے کی گئی بات چیت کے مطابق پادری نے کہاکہ 31اگست کے روز فادر جوزف( سانو) پوتھیسری ضلع کوٹائم کی جامعہ مسجد ’مولوی‘اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرنے کے لئے گئے۔ مگر ’’ انہوں...

← مزيد پڑھئے

عارف علوی پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی ملک کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے ہیں،انہوں نے قومی اسمبلی سینیٹ،پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اپوزیشن امیدواروں کو شکست سے دوچار کیا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمٰن دوسرے اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن تیسرے نمبر پر رہے۔ قومی اسمبلی و سینیٹ میں 424 ووٹوں میں سے عارف علوی نے 212،فضل الرحمٰن نے 131...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter