برطانیہ میں دیوہیکل سبزیوں کی 3 روزہ نمائش جاری

16 ستمبر, 2018

برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر کے قصبے ہیروگیٹ میں43ویں سالانہ فلاور اینڈگارڈننگ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔

3 روز تک جاری رہنے والے اس شو میں ملک بھرسے ماہر کاشت کاروں اور باغبانی کے شوقین افراد شرکت کررہے ہیں۔

اس موقع پر جہاں دیوہیکل پیاز،ہری پیاز،کریلے ،بند گوبھی، گاجر، کھیرے اور کدو سمیت کئی سبزیاں اور پھل شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں وہیں رنگ برنگے پھولوں کی شاندار سجاوٹ یہاں آنے والے مہمانوں کی آنکھوں کے لیے خوش کن نظارہ ثابت ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میلا 16ستمبر (آج ) اختتام پذیر ہوجائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter