الحاج مولانامحمّد نسیم مدنی کے ہینڈ بیگ سے تین لاکھ کی چوری ؛ ایئر عربیہ اور نیپالی ایئر پورٹ عملہ مشکوک

16 ستمبر, 2018

١٦ستمبر کٹھمنڈو  / کئیر خبر

حج بیت اللہ کی سعادت سے بہرہ ور ہونے کے بعد وطن واپسی کے  دوران  مولانا محمّد نسیم مدنی کے بیگ سے تین لاکھ روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے

مولانا کے مطابق 14 ستمبر کو شارجہ سے صبح کی فلائٹ ایئر عربیہ جی- ٩٥٣٩ سے کٹھمنڈو کے لئے روانہ ہونا تھا تمام حجاج اپنے ہینڈ بیگ لیکر بذریعہ بس جہاز کی طرف بڑھے ؛ جہاز میں سوار ہونے سے پہلے تمام مسافروں سے ہینڈ بیگ لے لئے گئے کہ یہ لگیج میں جائے گا ؛ سبھوں نے بیگ ایئر عربیہ کے عملے کے حوالے کردئے اور جہاز میں سوار ہویے الحاج مولانا نسیم کے باقی ماندہ پیسے اسی بیگ میں تھے جس کی نیپالی کرنسی تین لاکھ روپے بنتی ہے جو عملہ کے حوالے کردیا گیا تھا -جہاز جب کٹھمنڈو پہنچا تو  پیسے کو لیکر مولانا متفکر و پریشان تھے؛ نہایت تاخیر کے ساتھ جب ہینڈ بیگ ملا تو تالہ اور چین اپنی جگہ سے ہٹا ہوا تھا اور پیسے کا لفافہ غایب تھا –

رپورٹ درج کرائی گئی ہے لیکن اب تک چوری کا کوئی پتہ نہیں لگ سکا ہے ؛ رپورٹ کے مطابق دو لوگ متہم ہیں یا تو ایئر عربیہ کا عملہ یا نیپالی ایئر پورٹ کا عملہ جو لگیج کا ذمہ دار ہوتا ہے

حاجیوں کا کہنا تھا کہ نیپالی ایئر پورٹ کے اسکینر عملہ نے چرایا ہے جو اپنے آپ میں نہایت گھٹیا حرکت ہے

ایسے میں حج کمیٹی بھی متہم ہے جو حاجیوں کی کسی قسم کی مدد سے دور بھاگتی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter