بھارت میں طالبہ سے زیادتی کرنے والا فوجی نکلا

16 ستمبر, 2018

بھارتی ریاست ہریانا کے ضلع مہندر گڑھ میں طالبہ سے زیادتی کرنے والوں میں ایک بھارتی فوجی بھی شامل تھا تاہم راجستھان میں تعینات پنکھج کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پولیس نے مرکزی ملزم بھارتی فوجی پنکھج سمیت تین ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  12ستمبر کو بھارتی فوجی پنکھج اور اس کے 2 دوستوں نے بارہویں جماعت کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی 19 سالہ طالبہ کو اغوا کر کے ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ایس پی نازنین بھاسن  نے کہا  کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، انہوں نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا،پولیس نے مرکزی ملزم بھارتی فوجی پنکھج سمیت تین ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں۔گائوں والوں   کے مطابق کہ اجتماعی زیادتی کا شکار 19 سالہ لڑکی کے والد نے مرکزی ملزم پنکھج کو اسپورٹس کوٹہ پر بھارتی فوج میں بھرتی ہونے میں مدد کی تھی۔خبر میڈیا پر آنے کے بعد بھارتی فوج  نے کہا  کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور مجرم کو کسی قسم کا تحفظ نہیں دیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter