بریکنگ نیوز

قطرکیلیے جاسوسی کا الزام،بحرین میں حزب اختلاف کے رہنما کو سزائے قید

قطر کیلئے جاسوسی کے جرم میں بحرین کی عدالت نے اپوزیشن تحریک کے سربراہ شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ شيخ علی سلمان الوفاق نامی تحريک کے سربراہ ہيں۔جنھیں جون ميں ايک عدالت نے ان الزامات سے بری کر د یا تھا۔ شيخ علی سلمان ایک الگ کیس میں پہلے ہی چار سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر...

← مزيد پڑھئے

سابق نیپالی وزیر آفتاب عالم اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے نیپال بھارت تعلقات کو مستحکم کرنے کا کیا عزم

نیپالی کانگریس کے سینیر لیڈر  اوروفاقی اسمبلی کے ممبر محمد آفتاب عالم اور بہار کے وزیر اعلی  نتیش کمار نے نیپال بھارت  تعلقات کو اونچائی پر لے جانے کے لئے  مشترکہ عزم کیا ہے.  پیر کو  پٹنہ کے میں ریاست بہار کے وزیر اعلی اور آفتاب عالم  نے  منعقد  ایک میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا . دونوں ممالک کے کردار کو مضبوط اور بلند سطح پرلے جانے کے بارے گفتگو کی...

← مزيد پڑھئے

دوسرا ٹی 20 : نیوزی لینڈ کو شکست، مسلسل11ویں سیریز پاکستان کے نام

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور پاکستان کو 154 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 4 وکٹ 19 اعشاریہ4 اوورز میں حاصل کرلیا،پاکستان کی بیٹنگ کی خاص بات بابر اعظم 40،آصف علی 38،...

← مزيد پڑھئے

پاکستان : ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید

پاکستان کی دینی تنظیم جمعیت علماء اسلام( س) کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے، ان کی عمر 80برس سے زائد تھی اور وہ 1988ء سے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتم تھے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور فوری تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ مولانا سمیع الحق کے بیٹے...

← مزيد پڑھئے

گوگل نے جنسی ہراسانی میں ملوث افسران کو لاکھوں ڈالرز دیئے

 انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے خواتین ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ جسمانی تعلقات استوار کرنے والے اعلیٰ افسران کو محفوظ راستہ دیا اور انہیں کمپنی چھوڑتے وقت لاکھوں ڈالرز کی رقم ادا کی جس کے خلاف گوگل ملازمین نے دنیا بھر میں اپنے دفاتر کے باہر مظاہرے کیے۔ میڈیارپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ’’اینڈرائڈ‘ ‘کے خالق اینڈی ربن، سینئر...

← مزيد پڑھئے

دنیا کے 71ممالک میں توہین مذہب قابل ِسزا جرم

رپورٹ: صابر شاہ دنیا کے 71ممالک میں توہین مذہب قابل ِسزا جرم ہے۔الہامی کتاب توریت میں بھی مذہب کی اہانت پر موت کی سزا کا ذکر ملتا ہے۔اسلامی ممالک میں اردن میں توہین مذہب کی سزا نسبتاً کم یعنی تین سال قید اور جرمانہ ہے۔تفصیلات کے مطابق،ایسے دور میں کہ جب مذہبی آزادی اور آزادی اظہار رائے تنازعات میں گھری نظر آتی ہے، ایسے میں یونائیٹڈ اسٹیٹس کمیشن برائے عالمی...

← مزيد پڑھئے

پاکستان: رشتہ منظور کرو یا پھر زمین دے دو؛ پنچائیت کا انوکھا فیصلہ

پاکستان کے راجن پور میں پنچائیت نے زبردستی وٹےسٹے کی شادی کا فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں کہا کہ رشتے سے منع کیا تو زمین پر قبضہ کرلیں گے ۔ پنچائیت نے انوکھا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر بہنوں کی غیر تعلیم یافتہ کزنز سے شادی لازمی قرار دیدی اور رشتے سے انکار پر زرعی زمین پر قبضے کا فیصلہ بھی سنا دیا۔ انوکھا فیصلہ کرنے والی پنچائیت کے سرپنج...

← مزيد پڑھئے

پاک-نیوزی لینڈ سیریز : پہلا ٹی 20 دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کے نام

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز تک محدود رہی، دونوں ہی ٹیموں کے 6،6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز  الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ...

← مزيد پڑھئے

مالیگاؤں بم بلاسٹ :سادھوی او رپروہت سمیت7 پر دہشت گردانہ سازش کے الزامات طے

نئی دہلی : مالیگاؤں میں ستمبر ۲۰۰۸ء میں ہو نے والے بم دھماکہ کیس میں کل ایک خصوصی عدالت نے جرنل پروہت اورسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکور اور دیگر پانچ کے خلاف فرد جرم دائر کیا ہے ۔ان کے خلاف یو اے پی اے تعزارت ہند کی مختلف دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نود نے ملزمین کے خلاف فرد...

← مزيد پڑھئے

بنگلادیش کا روہنگیا مسلمانوں کو نومبر سے وطن واپس بھیجنے کا اعلان

بنگلادیش نے میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے لاکھوں روہنگیا مسلمانو ں کو وسط نومبرسے ان کے وطن واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ بنگلادیش کی جانب سے یہ اہم فیصلہ ڈھاکا میں میانمار کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ بنگلا دیشی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی واپسی وسط نومبر سے شروع ہو جائے گی، دونوں ملکوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو بحفاظت...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter