کيئرفاؤنڈیشن کا روتہٹ میں دو روزہ ۲۲۔۲۳ دسمبرکومفت میڈیکل کیمپ

21 دسمبر, 2018

راج پور فرہدوا (روتہٹ)۲۱ ؍ دسمبر۔ کيئر خبر

کيئرفاؤنڈیشن کاٹھمانڈو نیپال نے جمعيۃ الشارقہ کے تعاون سے روتہٹ کے راج پور فرہدوا ہاسپٹل کے گراؤنڈ میں دو روزہ ۲۲۔۲۳دسمبرکومفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔
فاؤنڈیشن کے صدر عبد المبین خان کا کہنا ہے کہ اس انسانی پروگرام میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرس علاقہ کے مریضوں کا مفت چیک اپ کریں گے اور ساتھ میں مفت دواےئاں بھی دی جائیں گی۔
کےئر خبر کے چیف ایڈیٹر عبد ا لصبور ندوی نے فاؤنڈیشن کے اس نیک مشن میں لوگوں کو شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاآج کے اس آلودہ ماحول میں بڑھتی بیماریاں اور مریضوں کی بڑھتی تعداد تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، ایسے میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں اور مریضوں کی خدمت اور ان کی مناسب رہنمائی کریں۔ 
فاؤنڈیشن کے سکریٹری مولانا عقیل احمد کے مطابق انسانی جذبۂ خدمت کے تحت یہ کیمپ بیمار مریضوں کے لئے راحت وسکون کا کام کرے گا۔خواتین اور حاملہ عورتوں کے لئے گائنو لیڈی ڈاکٹر بھی کیمپ میں موجود رہیں گی۔
فاؤنڈیشن کے خازن انور علی شاہ نے علاقہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ منعقدہ مفت کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور صحت مند رہیں۔
فاؤنڈیشن کے نائب صدر سراج احمد فاروقی، سکریٹری سلام الدین میاں، اور ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ ڈ اکٹر مختار عالم انصاری کی دیکھ ریکھ میں کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ فاؤنڈیشن کومقامی احباب کا گرانقدر تعاون بھی حاصل ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter