جوان سال عالم دین مولانا اخلاق تیمی روتہٹ نے داعی اجل کو لبیک کہا

27 دسمبر, 2018

روتہٹ – کئیر خبر

مولانا محمد ہارون تیمی کے ذریعے  موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ کل 26 دسمبر 2018 بروز بدھ تقریباً 11بجے مولانا اخلاق احمد تیمی کے انتقال پر ملال کی خبر بڑے  ہی رنج و غم کے ساتھ سنی گئی اہل خانہ پر مصیبت کا  پہاڑ ٹوٹ پڑآ؛ موصوف تقریباً 36 سال کے تھے جامعہ ابن تیمیہ مدینةالسلام چندنبارہ بہار سے 1999 میں بشیر الدین تیمی ڈاکٹر ظل الرحمن تیمی ،مطیع اللہ تیمی وغیرہم کے ساتھ فارغ هوئے آپ کی شادی جامعہ سے قریب گاؤں بریوا میں ہوئ فراغت کے بعد دو سال تک قطر میں رہے کچھ دنوں تک گھر پر ہی بچوں کو پڑھاتے رہے پھر ایک سال تک مرکزی جمعیت اہل حدیث کھٹمنڈو میں بطور داعی آپ نے کام کیا فی الحال مدرسہ سبل السلام سبگڑها نیپال میں بحیثیت مدرس تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے کل بھی مدرسہ جانے والے تھے کہ یکایک طبیعت بگڑنے لگی پیٹ میں درد ہوا ہاسپیٹل پہونچنے سے قبل بےچینی بڑھتی گئی اور پھر دیکھتے دیکھتے گھر والوں کی موجودگی میں داعی اجل کو لبیک کهہ  گئے بعد نماز عصر موصوف کو ان کے آبائی گاؤں راجپور ڈمار کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا. إنا لله وإنا اليه راجعون

کئیر خبر کے چیف ایڈیٹر مولانا عبد الصبور ندوی نے ان کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ھوۓ کہا کہ جوان سال عالم دین کی اچانک رحلت سے صدمہ پہنچا ہے تین دن قبل راج پور میں ملاقات ہوئی تھی میں ہشاش بشاش دیکھا تھا مگر اندازہ نہ تھا کہ پروانہ اجل قریب آپہنچآ ہے

رب العالمین کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے؛ ان کی  لغزشوں کو معاف کرے ؛ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بچوں کی کفالت کا انتظام فرما دے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter