آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

16 دسمبر, 2018

کینبرا(مانیٹرنگ سیل )آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا سفارتخانہ اس وقت تک تل ابیب سے مغربی یروشلم منتقل نہیں ہوگا جب تک امن سمجھوتہ نہیں ہو جاتا۔اسکاٹ موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور فلسطیینوں کی اپنی ریاست کی خواہش کو بھی تسلیم کرتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔زشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا جس کے بعد رواں سال مئی میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کردیا گیا۔1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) پر قبضہ کر لیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter