عالمی خبریں

میزائل تجربات: ’کم جونگ ان بہتر تعلقات کی راہ کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے‘

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کم جونگ اُن نے مختلف میزائل تجربات کا مشاہدہ کیا ہے۔ سنیچر کو شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما ہوڈو سے جاپان کے سمندر کی جانب متعدد قریبی ہدف تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کم جونگ اُن نے مختلف میزائل تجربات...

← مزيد پڑھئے

سوڈان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس برطرف

سوڈان میں عمر البشیر کی برخاست حکومت کی جگہ امور مملکت چلانے والی عبوری عسکری کونسل نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالمجید ادریس   کو ن کے عہدے سے ہٹا دیا۔  عسکری کونسل نے عمر البشیر کی معزول حکومت کی وفادار شخصیات کو اعلیٰ عہدوں سے ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی ضمن میں عسکری کونسل نے مظاہرین کے پر زور مطالبے پر چیف جسٹس عبدالمجید ادریس کو...

← مزيد پڑھئے

شام کے سرحدی علاقے میں جھڑپ، تین ترک فوجی افسروں سمیت 23 ہلاک، 40 زخمی

شام کے سرحدی شہر عفرین میں ترک فوجیوں اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ اور شامی فوج کی بمباری میں تین ترک فوجیوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ ’’ عفرین کے مقام پر شامی فوج کی طرف سے توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔ ادھر کرد جنگجوئوں اور ترک فوج کے درمیان بھی گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ ترکی کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے ہفتے...

← مزيد پڑھئے

ایرانی تیل کی برآمدات

ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے امریکی استثنا کی مہلت آج اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ امریکا پہلے ہی یہ اعلان کر چکا ہے کہ وہ استثنا کی تجدید نہیں کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد تہران پر مزید دباؤ ڈالنا ہے۔ امریکی استثنا سے مستفید ہونے والے 8 ممالک (جن میں چین، بھارت، جنوبی کوریا اور ترکی بھی شامل ہیں) آج 2 مئی کی شام کے...

← مزيد پڑھئے

شیو سینا پارٹی نے نقاب اور برقعے پر پابندی کیلئے سرگرم

ممبئی-شیو سینا پارٹی  نے بھارت میں چہرہ ڈھانپنے اور نقاب کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممبئی کی شیو سینا پارٹی نے مقامی اخبار میں بدھ کو چھپنے والے اپنے ایک اداریے میں لکھا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سری لنکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت میں بھی نقاب اور برقعے پر پابندی عائد کریں۔  شیو سینا پارٹی نے موقف...

← مزيد پڑھئے

دنیا بھر میں سمندروں کی لہریں خطرناک ہونے لگیں

میلبرن- ایک سروے کے مطابق عالمی سمندر مزید خطرناک ہوتے جارہے ہیں جہاں ہواؤں کی شدت اور لہروں کی بلندی میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ اضافہ پوری دنیا میں دیکھا جارہا ہے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی سمندروں پر چلنے والی ہواؤں کی رفتار ڈیڑھ میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ 30 برس کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہے۔ عین اسی عرصے...

← مزيد پڑھئے

جانورو ں کے ساتھ بدسلوکی پر جرمانے اور قید کی سزا مقرر

ریاض۔۔سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے اعلان کیا ہے کہ جانور کے ساتھ بدسلوکی پر 4لاکھ ریال جرمانہ ہو گا ۔ بعض حالات میں قید اور تشہیر کی سزا بھی دی جائے گی ۔ وزارت ماحولیات نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا کہ جانور پر تشدد ، اس کے ساتھ مارپیٹ یا چارے سے محروم کرنا یا ایسا کوئی بھی کام اس کے ساتھ...

← مزيد پڑھئے

حرمین شریفین میں رمضان کی آمد کی تیاریاں مکمل

سعودی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر حرمین شریفین میں معتمرین کی سہولیات اور خدمات کے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔حرمین شریفین کے امور کے نگران ادارے (جنرل پریذیڈنسی فار دی افیئرز آف ٹو ہولی موسکس)نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران معتمرین کو 24گھنٹے خدمات میسر ہوں گی جن کی ادائیگی کے لئے 5 ہزار خادمین کو متحرک کر دیا گیا  اور یومیہ بنیادوں پر 300...

← مزيد پڑھئے

بھارت کی مشرقی ساحلی ریاستوں کو سمندری طوفان "فانی” نے گھیر لیا

بھارت کی مشرقی ساحلی ریاستوں کو سمندری طوفان "فانی" نے گھیر لیا۔ اڑیسہ، آندھراپردیش، تامل ناڈو میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔سمندری طوفان اڑیسہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے. آٹھ لاکھ کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تعلیمی ادارے تین روز کےلیے بند کر دیئے گئے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ طوفان کے دوران ایک سو پچھتر کلومیٹر...

← مزيد پڑھئے

مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو پاکستانی کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیاہے۔ اقوام متحدہ کے اس اقدام کے بعد پاکستان کے لیے مسعود اظہر کے خلاف فوری کارروائی کرنا اور ان کی تنظیم پر سفری اور ہتھیاروں کی پابندیوں سمیت ان کے مالی اثاثہ جات اور فنڈز کو منجمند کرنا لازمی ہو جائے گا۔ خیال...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter