کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، 41 مسافر ہلاک

6 مئی, 2019

ماسکو – مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کے بعد 41 مسافرہلاک ہوگئے۔  دارالحکومت ماسکوکے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پرمسافربردارطیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی سے دوبچوں سمیت 41 مسافر ہلاک ہوگئے۔ سخوئی سپرجیٹ طیارے میں 80 افراد سوار تھے۔جہاز نے ماسکو سے ایک اورروسی شہرکیلئے پرواز بھری تھی، تاہم عملے نے کچھ دیربعد ہی گڑبڑکا سگنل دے دیا۔ فضا میں ہی جہاز میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے جوکریش لینڈنگ کے دوران شدت اختیارکرگئے۔ ذرائع کے مطابق مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔ مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جلتے جہاز سے نکلنے اور بھاگنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter