اقوام متحدہ کا رمضان کے آغاز پر لیبیا میں جنگ بندی کا مطالبہ

6 مئی, 2019

اقوام متحدہ نے ماہ رمضان کے آغاز کے موقع پر لیبیا میں انسانی بنیادوں پر ایک ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔لیبیا کی قومی فوج دارالحکومت طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے چار ہفتوں سے معرکہ آرائی میں مصروف ہے۔لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام متحارب فریقوں سے انسانی بنیادوں پر ایک ہفتے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ جنگ بندی قابل توسیع ہو۔ اس دوران تمام فریق ہر طرح کی عسکری کارروائیوں کو روک دینے کا عزم کریں۔اسی طرح بیان میں زور دیا گیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران شہریوں کے لیے انسانی امداد پہنچنے اور ان کی نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنایا جائے اور قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کا آغاز کیا جائے۔اقوام متحدہ کی پیش کش پر لیبیا کی قومی فوج یا وفاق کی حکومت کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter