پراسیکیوٹر جنرل نے معزول صدر عمر البشیر سے کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں

6 مئی, 2019

سوڈان کے پراسیکیوٹر جنرل نے اتوار کے روز معزول صدر عمر البشیر سے تحقیقات کیں۔ یہ پوچھ گچھ بدعنوانی سے متعلق قانون کے سیکشن 8/9 اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ سے متعلق قانون کے سیکشن 35 کے تحت عمل میں آئی۔

علاوہ ازیں نامزد پراسیکیوٹر نے سابقہ دور حکومت کے ذمے داران کی جانب سے مشتبہ لین دین کے حوالے سے بھی تحقیقات کیں اور اس معاملے کو انسداد بدعنوانی کے محکمے کے حوالے کیا۔

خیال رہے کہ سوڈان کی مسلح افواج نے عوام کے مسلسل ملک گیر احتجاج کے بعد صدر عمر البشیر کو بر طرف کر دیا تھا۔ عمر البشیر اس وقت کوبر جیل میں جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter