اہم خبریں

امارات میں سب سے بڑے مندر کی تعمیر تقریباً مکمل، آئندہ ماہ افتتاح ہوگا

ابوظبی/ ايجنسى متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سب سے بڑے مندر کی تعمیر تقریباً مکمل ہوگئی ہے۔  ابوظبی حکومت نے مندر کیلئے زمین بطور تحفہ دی تھی۔ یو اے ای سات ریاستوں پر مشتمل ہے اسی لئے مندر کے 7 مینار بنائے گئے ہیں۔ مندر میں مختلف مذاہب کی کہانیاں بھی مجسموں کی شکل میں پیش کی گئی ہیں۔ مندر کے اطراف میں گنگا اور جمنا کا پانی...

← مزيد پڑھئے

بھارتی عدالت نے ہندوؤں کو تاریخی گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دے دی

بنارس/ ايجنسى بابری مسجد شہید کرنے کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے مغلیہ دور کی ایک اور تاریخی مسجد پر قبضہ کرنے کی ٹھان لی۔ بھارت میں ہندو درخواست گزاروں کو گیانواپی مسجد وارانسی میں پوجا کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ریاست اتر پردیش میں ایک اور تاریخی مسجد کو متنازع بنادیا گیا، مقامی عدالت نے وارانسی میں موجود گیانواپی مسجد کے تہہ خانے کو ہندوؤں کو استعمال کرنے...

← مزيد پڑھئے

نیپال: ترائی کے علاقوں میں شدید دھند؛ مغربی ہواوں کے سبب سردی میں اضافہ

کپل وستو / کئیر خبر ترائی کے اضلاع کے بیشتر علاقے آج صبح سے ہی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے تحت موسمیاتی پیشن گوئی ڈویژن کے مطابق، نیپال میں اس وقت مغربی ہواؤں کا جزوی اثر ہے۔ ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں زیادہ تر موسم صاف ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سہ پہر ملک کے پہاڑی علاقوں اور باقی حصوں...

← مزيد پڑھئے

شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی، ثانیہ مرزا نے کیا کہا؟

حيدرآباد/ ايجنسى شعیب ملک سے علیحدگی اور شعیب کی ثناء جاوید سے شادی کے معاملے پر ثانیہ مرزا کا مؤقف سامنے آ گیا۔ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی آنکھ سے دور رکھا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ضرورت کے مطابق ثانیہ مرزا...

← مزيد پڑھئے

اردن میں ڈرون حملے سے 3 امریکی فوجی ہلاک، معلومات جمع کر رہے ہیں، صدر بائیڈن

عمان/ ايجنسى اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔  اس حوالے سے امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اردن میں ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا۔ صدر جو بائیڈن کے مطابق حملے میں تین...

← مزيد پڑھئے

بیرون ملک روزگار: گزشتہ چھ ماہ میں 539 نیپالیوں کی موت

کٹھمنڈو / کیر خبر روزگار کے لئے بیرون ملک جانے والے نیپالیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ، نیپالی نوجوانوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ غیر ملکی ایمپلائمنٹ بورڈ کے مطابق ، رواں مالی سال میں (جنوری کے وسط تک) غیر ملکی ملازمت کے دوران 539 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی ملازمت کے دوران متوفین کے ورثہ کے ذریعہ لئے جانے والے...

← مزيد پڑھئے

اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہیں: برطانیہ میں سعودی سفیر

لندن/ ايجنسى برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہیں۔ یہ بات برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے لندن میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویوکے دوران کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے پہلے سعودی عرب اسرائیلی تعلقات سے بہت نزدیک تھا، 7 اکتوبر کے...

← مزيد پڑھئے

اسمرتی ایرانی کی قیادت میں بھارتی وفد کا دورۂ مدینہ منورہ

مدینہ منورہ/ ايجنسى بھارتی وفد نے حکمران جماعت بی جے پی کی یونین وزیر اسمرتی ایرانی کی قیادت میں مدینہ منورہ کا دورہ کیا ہے۔ سعودی حکام نے پہلی بار کسی غیر مسلم وفد کو خصوصی درخواست پر اس طرح مدینہ منورہ کا دورہ کروایا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی وزارت حج کے زیر انتظام بین الاقوامی حج و عمرہ کانفرنس، نمائش پیر 8 جنوری سے جدہ کے سپرڈوم میں...

← مزيد پڑھئے

ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے چینی حکام کے بیک وقت نیپال کے دورے پر برہمی کا کیا اظہار

کٹھمنڈو / کئیر خبر ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر مثبت رویہ کے ساتھ نیپال پہنچے، انہوں نے 2024 میں اپنے پہلے دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا، “ہیلو کٹھمنڈو، میں 2024 میں اپنے پہلے دورے کے طور پر نیپال آ کر بہت خوش ہوں۔ میں اگلے دو دنوں تک جاری رہنے والے مختلف پروگراموں کے لیے پرجوش ہوں۔ تاہم، ایسا لگتا ہے...

← مزيد پڑھئے

مسلم کمیشن نیپال کے زیر اہتمام آل نیپال حفظ قرآن کریم مسابقہ 10/11 فروری 2024 کو

کٹھمنڈو / کئیر خبر مسلم کمیشن نیپال کے زیر اہتمام نیز سعودی سفارتخانہ کٹھمنڈو کے تعاون سے آل نیپال حفظ قرآن کریم مسابقہ ١٠/١١ فروری 2024 کو منعقد ہورہا ہے؛ مسابقه کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں حسب عمر طلبہ اساتذہ آن لائن فارم بھر کر شریک مسابقه ہو سکتے ہیں - مسابقه میں گرانقدر انعامات دیے جاہیں گے - لنک پر کلک کر فارم بھر...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter