ابوظبی/ ايجنسى
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سب سے بڑے مندر کی تعمیر تقریباً مکمل ہوگئی ہے۔
ابوظبی حکومت نے مندر کیلئے زمین بطور تحفہ دی تھی۔ یو اے ای سات ریاستوں پر مشتمل ہے اسی لئے مندر کے 7 مینار بنائے گئے ہیں۔
مندر میں مختلف مذاہب کی کہانیاں بھی مجسموں کی شکل میں پیش کی گئی ہیں۔
مندر کے اطراف میں گنگا اور جمنا کا پانی خصوصی طور پر لایا گیا ہے۔ رام سوامی نارائن نامی اس مندر کا افتتاح فروری کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔
آپ کی راۓ