اہم خبریں

تیل تنصیبات پر حملے نہ رکے تو عالمی منڈی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے: سعودی عرب

رياض/ واس سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے تیل کی تنصیبات پر حملے نہ روکے گئے تو سعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں کمی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث تیل کی پیداوار متاثر ہوگی تو سعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی رسد کی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے...

← مزيد پڑھئے

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ترکی، چین اور دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد/ ايجنسى سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو اسلام آباد میں ترکی، چین تھائی لینڈ، تاجکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ نےملاقاتیں کی ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ مولود اوغلو کی ملاقات میں ترکی اور سعودی عرب کے مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی و بین الاقوامی اہم...

← مزيد پڑھئے

سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی بارود سے بھری کشتی تباہ کردی

صنعاء/ ايجنسى سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی بارود سے بھری کشتی تباہ کر دی۔  سعودی ٹی وی کے مطابق ایران سے منسلک گروپ کی دھماکا خیز مواد سے لدی کشتی کو یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے نزدیک تباہ کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ حوثی باغیوں کی کشتی تباہ کر کے بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر ہونے والے حملے کو ناکام بنایا گیا ہے۔

← مزيد پڑھئے

تین سالہ امریکی بچے نے پستول سے کھیلتے ہوئے والدہ کو گولی مار دی

شکاگو/ ايجنسى امریکہ میں ایک تین سالہ بچے نے پستول سے کھیلتے ہوئے اپنی والدہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ امریکی شہر شکاگو کے مضافاتی علاقے ڈالٹن کی ایک مارکیٹ میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا بچہ گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ اس کے والدین آگے بیٹھے ہوئے...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب کا 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دینے کا خیرمقدم

رياض/ ايجنسى سعودی عرب  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دینے کی پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور ہونے کاخیرمقدم کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دوست ممالک، عالمی اداروں سے تعاون کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد...

← مزيد پڑھئے

بھارت: حجاب پر پابندی، طالبات کا کالج جانے سے انکار

کرناٹک/ ايجنسى گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے مسلم طالبات پر حجاب کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا جس کے بعد طالبات نے حجاب کے بغیر کالج جانے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الماس نامی طلبہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ حجاب کے بغیر کالج نہیں جائے گی۔ وہ ان طالبات میں سے ایک ہیں جنہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کی...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب: بیٹیوں کو ذبح کرنیوالے باپ کا سر قلم

مکہ مکرمہ/ ايجنسى مکہ مکرمہ میں 3 بیٹیوں کو ذبح کرنے والے سعودی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 3 بیٹیوں کو ذبح کرنے پر سعودی شہری کو عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ اس سے قبل سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں ایک ہی دن میں81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق...

← مزيد پڑھئے

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا دورۂ نیپال اختتام پذیر؛ نیپالی قائدین سے ملاقات؛ دو طرفہ تعاون پر دستخط

کٹھمنڈو / کئیر خبر مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، سری لنکا سے 14 مارچ 2022 کو پیر کی شام سرکاری دورے پر 23 رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کٹھمنڈو پہنچے۔ اپنے نیپالی ہم منصب ڈاکٹر نارائن کھڑکا کی دعوت پر نجی طیارے میں نیپال آے۔ کٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وی آئی پی لاؤنج میں نیپالی وزارت خارجہ کے...

← مزيد پڑھئے

قطر ائیرویز سمیت پانچ مزید ایئر لائنز نے بھیرھوا ہوائی اڈے کے لئے یومیہ پروازیں چلانے کا کیا اعلان

کٹھمنڈو / کئیر خبر پانچ ایئر لائن کمپنیوں نے گوتم بدھ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے اور وہاں سے باقاعدہ پروازیں چلانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ثقافت، سیاحت اور شہری ہوابازی کے وزیر پریم بہادر آلے کی جانب سے نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ 16 مئی سے تجارتی بین الاقوامی پروازوں کو باقاعدہ طور پر چلانے کے لیے تیاریاں کی جاییں۔...

← مزيد پڑھئے

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی کاٹھمانڈو آمد؛ شایان شان استقبال

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر سعودی عرب کے وزیر خارجہ عزت مآب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود آج دو روزہ سرکاری دورے پر کھٹمنڈو پہنچ گئے۔ وہ ایک چارٹر جہاز سے آج سوموار شام سات بجے کٹھمنڈو ائیرپورٹ پہنچے۔  خارجہ سکریٹری جناب بھرت راج پوڈیال نے ہوائی اڈے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سعودی عرب کے سفیر برائے نیپال ایکسیلینسی مساعد بن سلیمان المروانی ائیرپورٹ پر استقبال کے لئے موجود...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter