نیپال:ممتاز عالم دين مولانا محمد عباس ندوی مدنی ہزاروں سوگواروں کے درمیان سپرد خاک

15 اپریل, 2022

سنسری / کئیر خبر
دارالعلوم نورالاسلام جلپاپور سنسری نیپال کے عظیم سپوت جید عالم دین حضرت مولانا محمد عباس ندوی مدنی رحمہ اللہ جمعہ کی شب داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے- اور آج جمعہ کو سہ پہر آج ہزاروں سوگواروں کے درمیان جلپا پور میں سپرد خاک کر دئے گئے – مولانا مرحوم ندوہ سے فراغت کے بعد جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے فیض یافتہ تھے- ملک نیپال میں معتدل مزاج دعوتی فکر کے حامل کی رحلت امت مسلمہ نیپال کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے- وہ دارالعلوم نورالاسلام جلپاپور سنسری کے ایک زمانے تک مہتمم رہے- علاقه میں علم دین کی شمع روشن کی- نیپال حج کمیٹی مسلم آیوگ کے ممبر رہ چکے تھے- کئیر خبر کے چیف ایڈیٹر مولانا عبد الصبور ندوی نے مرحوم کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہے کہا انکی شخصیت تمام مسالک کے علماء کے درمیان محترم تھی- تڑک بھڑک سے دور ایک متواضع خلیق سادگی پسند علمی شخصیت کا اٹھ جانا نیپال کے علمی و دینی حلقوں عظیم نقصان ہے -اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں متقین اور ابرار و صالحین کا ہم نشین بنائے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter