نیپال: سپریم کورٹ نے گورنر ادھیکاری کی معطلی کو خارج قرار دے دیا

19 اپریل, 2022

کاٹھمانڈو /کیئر خبر

سپریم کورٹ نے نیپال راسٹرا بینک کے گورنر مہا پرساد ادھیکاری کو معطل کرنے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف عبوری حکم جاری کیا ہے۔

جسٹس ہری پرساد پھوئیال کی سنگل بنچ نے یہ حکم جاری کرتے ہوئے حکومت سے کہا کہ وہ گورنر ادھیکاری کو معطل کرنے کے اپنے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرے۔

عدالت عظمیٰ نے حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اگلی سماعت کے لیے گورنر ادھیکاری کو معطل کرنے کے اپنے فیصلے کے پیچھے وجوہات پیش کرے۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی گورنر ادھیکاری اپنے منصب پر دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter