تہران ....ایران میں حالیہ ہفتوں میں ہونیوالی بارش اور سیلاب سے 2.2سے 2.6ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ 76افراد ہلاک ہو چکے ۔وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 25صوبے اور ملک بھر میں 4400سے زائد دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ۔ گھر ، سڑکیں ، انفرااسٹرکچر اور زرعی اراضی کو بری طرح نقصان پہنچا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نقصان کا تخمینہ 300سے 350ٹریلین ایرانی ریال...
← مزيد پڑھئے
نئی دہلی ...ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوہری حملوں کی دھمکیوں کو بے اثر کردیا ہے۔ بالا کوٹ میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے حوالہ دیتے کہا کہ پاکستان ہر وقت نیوکلیئر نیو کلیئر کر کے دھمکاتا رہتا تھا ۔ ان کے نیوکلیئر کی ہوا نکل گئی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ” ہوا نکال دی یا نہیں “...
← مزيد پڑھئے
قطر کی میزبانی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے عمان اور کویت نے شراکت سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث قطر کی مشکلات میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عمان نے فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کی میزبانی سے معذرت کی ہے جبکہ کویت نے ممکنہ طور پر 4گروپوں کی میزبانی پر فیفا کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ العربیہ...
← مزيد پڑھئے
سعودی مخالف پالیسی کی وجہ سے متعدد سعودی سرمایہ کار ترکی میں اپنی جائیدادیں فروخت اور سرمایہ کاری ختم کررہے ہیں۔ صرف استنبول میں مکانات خریدنے والے 40 فیصد سعودی شہریوں نے اپنی جائداد فروخت کردی ہے۔ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ترکی کی کرنسی انحطاط کا شکار ہے۔ ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے سعودی شہریوں کی بڑی تعداد جنہوں نے ترکی کے مختلف سیاحتی شہروں میں مکانات اور...
← مزيد پڑھئے
امریکا ، برطانیہ اور ناروے نے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان میں عبوری عسکری کونسل سے اقتدار کی "منظم منتقلی" کے لیے "جامع مکالمہ" یقینی بنایا جائے۔ مذکورہ کونسل نے تین روز قبل سوڈان کے صدر عمر البشیر کو معزول کر دیا تھا۔ اتوار کے روز جاری بیان میں تینوں ممالک نے کہا کہ سوڈان کو سول حکومت کی سمت منظم منتقلی کی ضرورت ہے جو...
← مزيد پڑھئے
بیجنگ: چین میں دنیا کا سب سے بڑا ایئر پورٹ تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ ستمبر میں عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ دس لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبے پر بنا اسٹارفش شکل کا ایئرپورٹ سالانہ 10 کروڑ سے زائد لوگوں کی آمدورفت کا ذریعہ بنے گا۔ 7 لاکھ مربع میٹر کے ٹرمینلز کے ساتھ ایئرپورٹ کے 4 رن وے اور 268 پارکنگ ایریا ہیں۔ بیجنگ...
← مزيد پڑھئے
سڈنی: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کے لئے اوپنر ایرون فنچ کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا جبکہ ٹیم میں سزا یافتہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہوئی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا جس کے لئے تمام ٹیموں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے...
← مزيد پڑھئے
ریاض۔ 15 اپریل سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہو چکی ہیں جو 6 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سونے کی کانیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، تبوک ، قصیم ، ریاض، عسیر اور نجران ریجنوں...
← مزيد پڑھئے
ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے کے قریب ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ نیپال میں ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران چھوٹا طیارہ کھڑے ہوئے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک، جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کو پائلٹ اور پولیس آفیسر بھی شامل ہے، جب کہ ایک پولیس اہل کار اسپتال میں زخموں...
← مزيد پڑھئے
مریکا کی سابقہ خاتون اوّل میشیل اوباما نے اتوار کے روز ہزاروں برطانویوں کے دل جیت لیے۔ لندن میں ایک سیمینار میں خطاب کے دوران انہوں نے "گرم جوشی سے بھرپور" ملکہ الزبتھ سے ملاقات پر روشنی ڈالی ۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ میشیل ان دنوں اپنی آپ بیتی بيكمنغ کی تشہیر کے لیے لندن کا دورہ کر رہی ہیں۔ میشیل کے اسٹیج پر آنے کے...
← مزيد پڑھئے