امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت بارے رپورٹ کا مکمل متن کل جاری کیا جائیگا

17 اپریل, 2019

واشنگٹن – امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہےکہ 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات  میں روس کی مبینہ مداخلت سےمتعلق سابق خصوصی تفتیشی افسررابرٹ مولرکی رپورٹ کامکمل متن کل جاری کردیاجائےگا۔

صدر ٹرمپ سمیت امریکاکےتمام حلقے22 ماہ تک جاری رہنےوالی تفتیش کےبعداس رپورٹ کےاجراکےمنتظرہیں۔

امریکی صدرٹرمپ نےگزشتہ روزایک بار پھر کہا کہ مولر رپورٹ میں انہیں ہرطرح کی بے قاعدگیوں سےبری الذمہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ایک ٹویٹ کےذریعےانہوں نےایک بارپھرکہاہےکوئی سازش نہیں ہوئی اور نہ ہی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

صدر ٹرمپ کاکہناہےکہ تفتیش کاروں کے خلاف چھان بین کیجائے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter