صدر ٹرمپ کی مسلم خاتون رکن پارلیمنٹ کو ہراساں کرنے کی کوشش

16 اپریل, 2019

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر امریکی مسلمان رکن پارلیمنٹ الہان عمر کو ہراساں کرنے کی کوشش کی امریکی ریاست می نیسوٹا کی ڈیمو کریٹ مسلم رکن کانگریس الہان عمر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے متنازع ٹویٹ سے ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔اسپیکر نینسی پلوسی سمیت متعدد کانگریس اراکین نے صدرٹرمپ کی ٹویٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسلمان رکن کانگریس کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش قرار دیا جب کہ پولیس نے بھی الہان عمر پر ممکنہ حملے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔امریکی صدر نے اتوار کو اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ کی امریکن اسلامک کونسل میں 11ستمبر کے حملوں سے متعلق تقریرکا وہ حصہ شیئر کیا جس میں الہان عمر حملے کا تذکرہ کر رہی ہیں۔ امریکی صدر نے ویڈیو کو انتہائی معنی خیز کیپشن ہم کبھی نہیں بھولیں گے کے ساتھ شیئر کیا جس سے حساسیت بڑھ گئی اور انتہا پسند امریکیوں نے مسلم رکن پارلیمنٹ کو دھمکیاں دیں۔واضح رہے کہ الہان عمر کانگریس کی پہلی صومالی اور افریقی نژاد مسلم خاتون رکن ہیں جو حال ہی میں وسط مدتی الیکشن میں کامیاب ہوئیں، وہ صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کی سرگرم ناقد اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter