انڈونیشیا میں صدارتی ،پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری

17 اپریل, 2019

جکارتہ – مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا  میں صدارتی،پارلیمانی اوربلدیاتی انتخابات کاانعقادآج سےہورہاہے، ملک کے بیشتر حصوں میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے ، موجودہ صدر جوکوویدودو اورسابق جنرل پرابووو سوبیانتو میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ کا عمل مقامی وقت کےمطابق صبح سات بجے شروع ہوا ، ملک بھرمیں 19کروڑ ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ مجموعی طورپردولاکھ 45 ہزارامیدوارمیدانمیں ہیں۔

انڈونیشیا کے ووٹرزپہلی مرتبہ صدر، نائب صدر اور پارلیمنٹ کاانتخاب ایک ہی دن کریں گے ، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر ویدودو کواپنے حریف امیدوارپربرتری حاصل ہے۔

انتخابی عمل میں شریک نوسیاسی جماعتوں نے جوکو ویدودواور چار سیاسی پارٹیوں نے سوبیانتو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter