بریکنگ نیوز

تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 40 افراد ہلاک

افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا، کشتی میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے، 100 سے زائد مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

← مزيد پڑھئے

ایشیا کپ:افغانستان نے بنگلہ دیش کو 136 رنز سے ہرا دیا

متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی میں جاری ایشیا کپ کے گروپ میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو 136 رنز سے ہرا کر دوسری فتح حاصل کرلی۔ ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بڑا مجموعہ ترتیب دیتے ہوئے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس...

← مزيد پڑھئے

بھارت: ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے والا شوہر جیل جائیگا

بھارت میں ایک ساتھ تین طلاق دینے والے شوہر کو تین سال کے لیے جیل جانا ہوگا ، بھارتی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ۔ آرڈیننس کی رو سے تین طلاقوں کو جرم صرف اسی صورت میں قرار دیا جائے گا جب طلاق...

← مزيد پڑھئے

پاک بھارت وزرائے خارجہ نیو یارک میں ملیں گے

بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ نیو یارک میں ملاقات کریں گے۔ بھارتی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کا فیصلہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کولکھے جانے والے خط کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نیو...

← مزيد پڑھئے

پاکستانی ریت کے دیوار کو بھارت نے باسانی ڈھا دیا ؛ آٹھ وکٹوں سے شکست

ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8وکٹ سے مات دے کر اپنے  گروپ اے کے دونوں میچز جیت لے ۔ بھونیشور کمار بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ رہے۔ دبئی کھیلے جارہے ایونٹ کے پانچویں میچ میں بھارت نے ٹاس ہار کر بھی پاکستان کی ایک نہ چلنے دی ،پہلے انہیں کم اسکور 162 پر ڈھیر کیا پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ہدف بھی 29ویں اوور میں 2 وکٹ...

← مزيد پڑھئے

ایشیا کپ ؛ بھارت-پاک میچ : پاکستان بد ترین شکست کے دہانے پر

١٩ ستمبر دبئی - دبئی میں جاری سب سے بڑے مقابلے میں آج پاکستان بھارت کے ذریعے بڑی شکست کے دہانے پر کھڑا ہے 35 اوور کے بعد پاکستان محض ١٣٥ رن ہی بنا سکا ہے اور سات اہم بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں  جس سے پاکستان کی یقینی شکست اور بھارت کی شاندار جیت واضح نظر آرہی ہے پاکستان کا اوور کانفیڈنس اسے لے ڈوبا اور بھارت اپنی...

← مزيد پڑھئے

ملیشیا: زہریلی شراب پینے سے چار نیپالیوں کی موت ؛ 13 زیر علاج

کوالا لمپور 19 ستمبر / کیئر خبر  انگریزی روزنامہ دی اسٹار کے مطابق زہریلی شراب کے پینے سے سات لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے جن میں چار نیپالی شامل ہیں - کوالا لمپور پولیس کا کہنا ہے کہ شراب پینے سے سات موتیں ہوئی ہیں جن ایک بنگالی ؛ ایک انڈین ؛ ایک ملیشین بھی شامل ہے - اس کے علاوہ 13 نیپالی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں پولیس...

← مزيد پڑھئے

میانمار میں مسلمانوں کے خلاف مظالم؛ وحشیانہ دہشت گردی کی بدترین مثال: سعودی عرب

سعودی عرب نے میانمار میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام کو بین الاقوامی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے میانمار کے طول و عرض میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے مصائب پر بہت زیادہ تشویش ہے، میانمار کا مسئلہ انتہائی اہم ہے اور سعودی حکومت اس میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں متعین سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل کا انسانی حقوق کونسل کے سامنے مملکت کا...

← مزيد پڑھئے

ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا؛ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ شام پانچ بجے

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سب بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک گیارہ مرتبہ مدمقال آچکی ہیں، پانچ میچ پاکستان نے جیتے ، پانچ میں بھارت کامیاب رہا جبکہ ایک بے نتیجہ رہا۔ خیال رہے کہ 25ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں، اس میچ...

← مزيد پڑھئے

شاباش ہانگ کانگ: بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے ؛ بھارت بمشکل میچ جیت سکا

ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو زبردست مقابلے کے بعد 26رنز سے زیر کرلیا ۔ہانگ کانگ اوپنرز اپنی تمام اننگز میں چھائے رہے لیکن بلآخر بھارتی سورمائوں نے فتح سمیٹ لی۔ شیکھر دھون سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ رہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے چوتھے اور گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارتی 286رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ نے زبردست بیٹنگ کا...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter