وزیراعلی محمّد لال بابو کے ذریعےمدرسہ بورڈ کا اعلان کہیں داعش کے اشارے پر تو نہیں : کمیونسٹ سانسد جگت یادو

ملک کے مسلمانوں میں شدید غم و غصّہ

9 اکتوبر, 2018

کٹھمنڈو 9 اکتوبر / کیئر خبر

نیپال کمیونسٹ پارٹی کے متنازعہ سانسد جگت یادو نے پردیش نمبر دو کے وزیراعلی محمّد لال بابو کا  مدرسہ بورڈ کا اعلان کہیں داعش کے اشارے پر تو نہیں ؛ کہہ کر اپنے آپ کو تنازعہ میں ڈال دیا ہے

خیال رہے گزشتہ ہفتہ پردیش نمبر دو کے وزیراعلی محمّد لال بابونے مدرسہ بورڈ کی جلد تشکیل کا اعلان کیا تھا 

جگت یادو نے مدرسہ بورڈ کو آئ ایس سے جوڑنے کی کوشش کی ہے اس بیان کی چو طرفہ مذمت ہو رہی ہے تاہم نیپال کمیونسٹ پارٹی کا کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آیا ہے 

البتہ مسلم اتحاد سنگھ کے صدر سراج فاروقی نے جگت یادو کے بیان کو جاہلانہ قرار دیتے ہویے کہا کہ اس نے دیش اور پارٹی کی عزت کو ملیا مٹ کرنے کی کوشش کی ہے ایسا  بیان سماج کو توڑتا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہویے پارٹی اعلی کمان سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں

واضح رہے اس بیان سے ملک کے مسلمانوں میں شدید غم و غصّہ پایا جارہا ہے    

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter