تازہ ترین اپ ڈیٹس

بریکنگ نیوز

بھارت: کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

بھارت میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 11 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے 16 افراد کو لے کر جانے والی کشتی مدھیہ پردیش کے علاق بھوپال میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے 5 افراد کو بچا لیا ۔

← مزيد پڑھئے

امریکا : کویت کے امیر طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے فارغ

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح امریکا میں ایک ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد وہاں سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔ معائنے کے سلسلے میں تمام ٹیسٹوں کی رپورٹیں اطمینان بخش رہیں۔ یہ بات کویت کے امیر کے دفتری امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بتائی۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "كونا" نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ ہسپتال میں طبی...

← مزيد پڑھئے

وائٹ ہاؤس کے باہر سے جاسوسی کے آلات برآمد

امریکا میں وائٹ ہاﺅس سمیت دیگر حساس مقامات کے قریب سے جاسوسی کے آلات برآمد کیے گئے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سےجاسوسی کیے جانے کے امکان پر یقین کرنا مشکل ہے۔  جاسوسی کے آلات میں اسٹنگ ریز موبائل ڈیوائس شامل ہے جو کسی کی موجودگی کے مقام اور شناخت کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹنگ ریز کا مقصد ممکنہ طور پر امریکی صدر ٹرمپ...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب، اقامہ مدت ختم ہونے پر غیر ملکی طلبہ و طالبات کو رعایت

ریاض ۔ 12 ستمبر  سعودی وزارت تعلیم و تربیت نے ملک بھر میں مقامی، نجی اور غیر ملکی سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ملکی طلبہ و طالبات جن کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی ہے انہیں رواں تعلیمی سال کے اختتام تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہے۔ سعودی وزارت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر امتحانات و...

← مزيد پڑھئے

نیتن یا ہو کا اعلان انتخابات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بدترین شکل ہے، امارات

ابوظہبی-متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس اعلان کی سختی سے مذمت کی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ17 ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد وہ وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی وزیر برائے امور خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ یہ اعلان ایک خطرناک پیش...

← مزيد پڑھئے

برطانیہ، اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر حل کرے، قرارداد منظور

لیڈز: برطانوی شہر لیڈز کے سٹی کونسل اجلاس میں قرارداد منظور کرلی گئی جس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے برطانیہ اور اقوام متحدہ سے مل کر کام کرنے کا مطالبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق لیڈز سٹی کونسل میں پاس ہونے والے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ اور اقوام متحدہ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےکردار ادا کرے۔ قرارداد کا متن ہے کہ اقوام...

← مزيد پڑھئے

امریکا نے بھارتی کو پہلی دھمکی دے دی

 امریکا نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام اور معلومات کے تبادلے پر عائد پابندیوں کو فی الفور ہٹائے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹاگس نے میڈیا سے گفتگو میں  کشمیر میں کشیدہ صورت حال ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیا بلیک آ ﺅٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  ترجمان مورگن آ رٹاگس نے کہا...

← مزيد پڑھئے

امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے امیرسمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود سمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں میں ملوث ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا۔امریکا کی جانب سے حزب اللہ، ایرانی پاسداران انقلاب، القاعدہ، حماس، فلسطین اسلامک جہاد اور داعش سے وابستہ دیگر افراد کو بھی...

← مزيد پڑھئے

دبئی ،مسافر بسوں میں مفت وائی فائی کی سہولت

دبئی ۔ 11 ستمبر متحدہ عرب امارات کے سینٹرل ٹرانسپورٹ کے ادارے کی جانب سے ٹیکسیوں کے بعد اب بسوں میں بھی مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کیلئے تجرباتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  جنرل ٹرانسپورٹ کمپنی اور اماراتی ٹیلی کمیونیکشن الاتصالات کی جانب سے امارات میں بسوں میں سفر کرنے والوں کیلئے 520 بسوں اور 120 و یٹنگ سٹیشنوں میں مفت وائی فائی سروس فراہم کی...

← مزيد پڑھئے

بورس جانسن کی تحریک ناکام، برطانوی پارلیمنٹ 5 ہفتوں کے لیے معطل

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نئے انتخابات کے لیے تحریک کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ 14 اکتوبر تک کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم 31 اکتوبر کو ہر حال میں یورپی یونین سے علیحدگی کے خواہاں ہے اس مقصد کے لیے انہوں نے حزب اختلاف کو نئے انتخابات کی بھی پیشکش کی جس کے لیے پیر کو اسمبلی میں تحریک پیش کی گئی۔ اراکین کی...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter