عرب اتحاد کی کارروائیوں سے متعلق ایردوآن کا بیان اشتعال انگیز ہے: یمنی حکومت

12 اکتوبر, 2019

یمن کی آئینی حکومت نے عرب اتحاد کی کارروائیوں سے متعلق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

جمعے کے روز جاری ایک بیان میں یمنی حکومت نے کہا کہ ایردوآن نے ترکی کی جانب سے شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا باطل موازنہ یمن میں سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کی کارروائیوں سے کرنے کی کوشش کی، جب کہ عرب اتحاد کی کارروائیاں صدر عبدربہ منصور ہادی کی درخواست پر عمل میں لائی جا رہی ہیں تا کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی بغاوت کا خاتمہ کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں عرب اتحاد کا آپریشن اپنے دفاع کے اصولی بنیاد پر مبنی ہے جو کہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے منشوروں کے علاوہ عرب ممالک کے مشترکہ دفاع کے سمجھوتے کے متن میں بھی موجود ہے۔

یمنی حکومت نے یمنی عوام اور حکومت کی سیاسی، عسکری، اقتصادی اور امدادی سپورٹ کے سلسلے میں سعودی عرب کے کردار کو گراں قدر قرار دیا، جب کہ ایران حوثی ملیشیا کو سپورٹ کر رہا ہے تا کہ وہ یمنی عوام کے خلاف کارستانیوں اور ریاسی اداروں کو سبوتاژ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے۔

یمنی حکومت نے باور کرایا ہے کہ وہ شامی عرب عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور شام کی پوری اراضی پر خود مختاری کے حوالے سے شامیوں کے حق کو سپورٹ کرتی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter