امریکا کی ایک بار پھر ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

12 اکتوبر, 2019

واشنگٹن:امریکا نے ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کرنےکی دھمکی دیتےہوئےکہا ہےکہ اگر ترکی نے شام میں کچھ ایسا کیا جو اسےنہیں کرنا چاہیےتوایسی پابندیاں عائد کریں گے جس کا بہت ہی کم ممالک کو اندازہ ہے۔ ترک فوج نے شام کے سرحدی علاقوں راس العین اور تل ابیض میں آپریشن شروع کیا تھا جس میں اب تک 342 کرد جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں جس پر امریکا نے ایک بار پھر ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے اور کہا ہے کہ اگر ترکی نے شام کے شمالی حصے میں اپنی حدود سے تجاوز کیا تو ترک معیشت کے خلاف سخت اقدامات کریں گےاور اگر ترکی نے شام میں کچھ ایسا کیا جو اسے نہیں کرنا چاہیے توایسی پابندیاں عائد کریں گے جس کا بہت ہی کم ممالک کو اندازہ ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی اور شامی کردوں کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کیلئے تین تجاویز پیش کردیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے داعش کو 100 فیصد شکست سے دوچار کیا ہے اورہم نے اپنا کام کامیابی سے سرانجام دیا ، اس وقت ہمارا کوئی فوجی اس علاقے میں موجود نہیں جو ترکی کے حملے کی زد میں ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter