کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ4 ہزار ایکڑ سےزائد رقبے تک پھیل گئی

12 اکتوبر, 2019

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ چار ہزار ایکڑ سےزائد رقبے تک پھیل گئی۔آتشزدگی کے باعث ایک شخص ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آگ جمعے کی رات کو کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے کچرے میں لگی۔تیز ہوا کے باعث آگ نے ایک ہی رات میں ہزاروں ایکڑوں پر محیط جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث ایک شخص ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے ہیں۔حکام کےمطابق آگ کے باعث ستر سے زائد گھر جل گئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوگئے۔حکام نے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوانے آگ کے شعلوں کو ہائی وے کے پار لے گئی۔جنگلات میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ حکام نے مزید افراد کو گھر چھورنے کا مشورہ دیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter