تازہ ترین اپ ڈیٹس

بریکنگ نیوز

امریکی انتخابات، مسلم خواتین ارکان راشدہ اور الہام دوبارہ منتخب

نيو يارك/ ايجنسى ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلم خواتین ارکان راشدہ طلیب اور الہام عمر دوبارہ ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہو گئیں۔ راشدہ طلیب اور الہام عمر نے 2018ء میں پہلی مسلمان اراکینِ کانگریس منتخب ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔ ان دونوں کو خواتین ارکان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلسل لفظی حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ راشدہ طلیب نے اپنے حلقے...

← مزيد پڑھئے

بهارت: ڈاکٹر احمد کمال دنیا کے 20 چوٹی کے سائنس دانوں میں سے ایک: اسٹینفورڈ یونیورسٹی

نئى دهلى/ ايجنسى بهارت کے ڈاکٹر احمد کمال کا شمار دنیا کے 20 چوٹی کے سائنسدانوں میں ہوتا ہے۔ وہ حیدرآباد میں پیدا  ہوئے۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے آرگینک کیمسٹری میں پوسٹ گریجویشن اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے میڈیسنل کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کی۔ ڈاکٹریٹ کے بعد ڈاکٹر احمد کا حیدرآباد میں قایم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمکل ٹیکنالوجی میں بہ حیثیت سائنس داں تقرر ہوا ۔...

← مزيد پڑھئے

ارنب گوسوامی گرفتار، انٹیریر ڈیزائنر کو خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام

ممبئی۔ بدھ کی صبح ممبئی پولیس نے نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ممبئی پولیس نے بتایا کہ ' ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو انٹیریز ڈیزائنر کو مبینہ طور پر خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے'۔ اطلاعات کے مطابق، ممبئی پولیس صبح صبح ارنب...

← مزيد پڑھئے

فرانس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی ناقابل برداشت: علمائے نیپال

رپورٹ: انوارالحق قاسمی/ کئیر خبر فرانس میں گستاخانہ کارٹون کی اشاعت پر نیپال کے علما اور دینی و ملی تنظیموں جیسے جمعیت علمائے نیپال؛ جمعیت اہل حدیث نیپال؛ رضا ٹرسٹ؛ اسلامی سنگھ نیپال کے ذمہ داران نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہویے کہا ہے : انسان اس وقت تک مومن ومسلم ہوہی نہیں سکتاجب تک کہ وہ خداوند عالم کواپنامعبود حقیقی تسلیم کرنے کےساتھ ساتھ غمخوار امت حضرت محمد...

← مزيد پڑھئے

امریکا: پہلی ووٹنگ کےنتائج، جوبائیڈن کامیاب

نیو ہیمپشائر/ ايجنسى امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاؤں میں صدارتی انتخابات کیلئے سب سے پہلے ووٹنگ اور نتائج کا اعلان ہو گیا۔ یاس گاؤں سے ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن متفقہ طور پر تمام 5 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کینیڈا کی سرحد کے قریب جنگل میں موجود چھوٹے گاؤں ڈکس ول ناچ سے صدارتی انتخابات کے لیے سب سے پہلے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ...

← مزيد پڑھئے

حکمراں جماعت نیپال کمیونسٹ پارٹی تقسیم کے دہانے پر

برسراقتدار نیپال کمیونسٹ پارٹی کے مشترکہ صدر/ پشپا کمل دہال عرف پرچنڈ کے قریبی رہنماؤں کے مطابق ، نیپالی وزیر اعظم / کے بی شرما اولی نے ان کو اپنی آخری ملاقات کے دوران کہا تھا کہ پارٹی کو اب الگ ہوجانا چاہئے۔ ہفتہ کے روز ٣١ اکتوبر کو اولی سے اپنی ملاقات کے بعد اگلے دن یکم نومبر 2020 کو دہال نے دارالحکومت کٹھمنڈو میں اپنی رہائش گاہ پر...

← مزيد پڑھئے

پروگرام "ننھے نمازی” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

جھنڈا نگر (کپل وستو) کئیر خبر- انجمن ارتقاء اردو ادب نیپال کے زیر اہتمام ننھے نمازی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا - شریک بچوں کو انعامات سے نوازا گیا- اور اختتامی تقریب میں علماء و فضلاءنے اس پروگرام کو خوب سراہا- پروگرام کے آرگنائزر صدر انجمن ارتقاء اردو ادب مولانا زاہد آزاد جھنڈانگری نے افتتاحی خطاب میں کہا۔یہ مقابلے کادور ھے وہ شخص کامیاب و کامراں ھوگا جو...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب کی اتحادی افواج نے 6 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے، کارروائی کی ویڈیو وائرل

ریاض/ ایجنسی سعودی عرب پر یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔ سعودی عرب پر ایک بار پھر پے درپے 6 ڈرون طیاروں سے حملہ ہوا ہے جو بارودی مواد سے لدے ہوئے تھے۔ تاہم عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کر کے ان طیاروں کو تباہ کر ڈالا ہے۔ اس طرح سعودی عرب بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا...

← مزيد پڑھئے

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے باہر ہندو سینا نے لگایا جہادی دہشت گرد اسلامک سینٹر کا پوسٹر

نئی دہلی/ ایجنسی نئی دہلی میں لودھی روڈ پر واقع انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے گیٹ نمبر تین کے باہر این ڈی ایم سی کے ذریعہ نصب انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے سائن بورڈس پر گزشتہ شب ’ہندو سینا‘ نامی کسی تنظیم نے جہادی آتنک وادی اسلامک سینٹرکے پوسٹر چپکا دئے ۔ آئی آئی سی سی کے بورڈ نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ تھانہ تغلق روڈ نے کہا...

← مزيد پڑھئے

پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ون ڈے سیریز جیت لی-بابراعظم کی نصف سنچری، افتخار احمد کے 5 شکار

راولپنڈی (ایجنسی ۔یکم نومبر 2020ء ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا اور ابتدائی 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز سکور کیے۔ عابد علی 22 رنز بنا کر چسورو...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter