اسرائیل سے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے: ترکی الفیصل

7 دسمبر, 2020

رياض/ ايجنسى

سعودی عرب کے شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے پہلے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو ’مغربی نوآبادیاتی طاقت‘ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے ’فلسطینیوں‘ کو حراستی کیمپوں میں قید کر رکھا ہے۔

شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی مرضی کے مطابق گھروں کو مسمار کررہا اور جس کو چاہے قتل کردیتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ مشروط تعلقات پر آمادگی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter