امارات نے اسرائیلی شہریوں کیلئے سیاحتی ویزوں کا اجراء فعال کردیا

3 دسمبر, 2020

دبئي/ ايجنسى

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کیلئے سیاحتی ویزوں کا اجراء فعال کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی پاسپورٹ پر فضائی کمپنیوں، ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے سے سیاحتی ویزہ حاصل کیا جاسکے گا۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق ٹریول ایجنسیوں سے ویزے کا حصول ویزہ سے استثنیٰ کے آئینی ڈرافٹ کی تصدیق تک جاری رہے گا۔

ویزہ  استثنیٰ کا مقصد دونوں ممالک کے شہریوں کو ویزہ عمل سے چھٹکارہ دلانا ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یکم نومبر کو اماراتی اور اسرائیلی شہریوں کو ویزہ سے استثنیٰ کی منظوری دی گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے 15 ستمبر کو امن معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter