ترکی کی پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کیلئے روانہ

7 دسمبر, 2020

انقره/ ايجنسى

ترکی نے  آج پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کے لیے روانہ کردی۔

یہ ٹرین 8 ہزار 693 کلومیٹر کا فاصلہ 12 دن میں طے کرے گی، سفر کے دوران ریل گاڑی دو براعظموں اور پانچ ممالک کے سرحدی علاقوں سے گزرے گی۔

ترکی کے محکمہ ریلوے کے جنرل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹرین جیورجیا کے راستے سے کاسپیان سمندر کی حدود میں داخل ہوگی اور پھر آگے کا سفر طے کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 10 ڈبوں پر مشتمل ٹرین چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے گی۔

تاریخی موقع پر محکمہ ریلوے کے وزیر عادل اور چین کے سفارت کار بھی استنبول کے اسٹیشن پر موجود تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter