منیلا: مشہور فلپینی مبلغ نوح کیبارینو کو دہشت پسندوں نے دوران نماز شہید کردیا

5 دسمبر, 2020

کاٹھمانڈو / رپورٹ؛ عبد الصبور ندوی 

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ معروف اسلامی مبلغ شیخ "نوح” عمر کی تیسری دہائی ہی میں شہید ہوجائیں گے ۔

فلپائن کے معروف اسلامی مبلغ نوح کیبارینو کو کچھ دن قبل فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں قتل کر دیا گیا، جب وہ مسجد میں لوگوں کی نماز فجر میں امامت کر رہے تھے؛  ان پر کئی گولیاں داغی گئیں ، جس کے نتیجے میں  وہ شہید ہو گئے۔

فلپائن میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے ترجمان عبد الوہاب کویلان کا کہنا ہے کہ "نوح”  پہلے ایک مسیحی تھے  اور پھر اللہ نے انہیں ہدایت دی ، اور اسلام کی علانیہ تبلیغ شروع کردی- 

"کویلان” نے مزید کہا کہ شیخ نوح کیبارینو ایک محنتی داعی تھے  جنہوں نے فلپینی عیسائیوں کے  درمیان اسلام کی جم کر تبلیغ کی – مورو لبریشن فرنٹ کے مطابق اللہ کے فضل سے اور پھر "نوح” کی کاوشوں کی سبب  ہزاروں عیسائیوں نے اسلام کے دامن میں پناہ لی، اس دعوت کی مقبولیت کی وجہ سے عیسائی انجمنوں ، اور شیعوں کو بہت تکلیف تھی اور یہاں تک کہ ان کا قتل کردیا گیا جب وہ لوگوں کی امامت کر رہے تھے ۔

یہ قابل ذکر ہے کہ (نوح کیپرینو) – رحمہ اللہ – فلپائن کے ممتاز مبلغین میں سے ایک تھے، انہوں  نے سعودی عرب میں اسلام قبول کیا اور اسلام سیکھا اور پھر اسلام کے مبلغ بن گئے ، انہوں نے فلپائن کے کئی ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے سرگرم دعوت کا کام انجام دیا ۔

عالمی پیمانے پر مسلم دعاۃ اور اسلامی تنظیموں نے اس ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فلپائن حکومت سے مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے- 

گذشتہ مارچ میں جنوبی فلپائن کے شہر "زمبونگا” میں دینی لیکچر دیتے ہوئے ایک سعودی مبلغ پر  قاتلانہ حملہ  کیا گیا تھا۔ دوران درس انہیں بندوق کی گولی سے ان کے بازو میں گولی مار دی گئی تھی ، اور فلپائن کی سکیورٹی فورسز نے مجرم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا اور اسے ہلاک کردیا۔

اس وقت عائض القرنی نے کہا تھا کہ "فلپائنی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ایران اس قتل  کے پیچھے ہے۔”

"القرنی” نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر” پر پوسٹ کیا ہے کہ فلپائن میں سعودی سفیر عبد اللہ البصری نے انہیں بتایا کہ "فلپائنی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ایران اس قتل  کے پیچھے ہے ،” انہوں نے مزید کہا ، "میرا مطلب ہے کہ ایران مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter