مضامین و مقالات

قرآن مجید کی تلاوت اور مسلمانان عالم 

haroon ansari

قرآن عظیم رب دوجہاں کا وہ معجزانہ کلام ہے جو خاتم الانبیاء جناب محمد رسول ﷺ پر حضرت جبریل علیہ السلام کے واسطے سے نازل ہوا،جومصاحف میں مکتوب ہے اور تواتر کے ساتھ ہمارے پاس چلاآرہا ہے جس کی تلاوت کرنا عبادت ہے اور جس کا آغاز سورۃ الفاتحہ سے ہوا اور اس اختتام سورۃ الناس پر ہوتا ہے۔قرآن عظیم کو متعدد ناموں سے موسوم کیا گیا ہے  (۱)الکتاب(۲)الفرقان(۳)التنزیل(۴)الذکر(۵)النور(۶)الہدی(۷)الرحمۃ(۸)احسن الحدیث(۹)الوحی(۱۰)الروح(۱۱)المبین(۱۲)المجید(۱۳)الحق۔یہ...

← مزيد پڑھئے

#روزہ کی حکمتیں اور فوائد #

بلا شبہ رمضان کے مکمل ایک مہینہ کا روزہ ہر مسلمان مرد و عورت عاقل و بالغ پر فرض ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے "يأيهاالذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون "کہ اے ایمان والو تم پر روزے کو فرض کیا گیا ہے جیسا کہ تم سے پہلی امتوں پر فرض کیا گیا تھا تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ -(البقرة -183)...

← مزيد پڑھئے

*صوم كے مختصر فضائل واحكام*

رمضان المبارك كا مہینہ اللہ ذو المنن کی طرف سے اس کے اہل ايمان بندوں کیلئے ایک ایسا بیش قيمت اور گراں قدر انمول عطيہ ہے جو ربانی فيوض وبركات اور الہی نعمتوں کا سراپا مرقع اور مختلف النوع عبادتوں کا ایک عالمی موسم بہار ہے جس كے ایمان افروز اور روح پرور ليل ونہار سے نیاز مندان راه وفا بندوں کے دلوں کو سکون اور آنکھوں کو ٹھنڈک نصيب...

← مزيد پڑھئے

رمضان المبارک میں مسلمان کورونا وائرس سے مقابلہ کیسے کریں

ماہ رمضان  شروع ھونے میں بس چند دن باقی ہیں اور پوری دنیا کورونا وائرس سے جنگ لڑرہی ہے وطن عزیز نیپال میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے ان حالات کو دھیان میں رکھتے ھوے چند اھم نقاط کی جانب توجہ دلانا چاہتا ہوں  طب و صحت کے اداروں کے ہدایات  پیش نظر رکھتے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتوں نے جو ضابطے اور قوانین مقرر کئے...

← مزيد پڑھئے

کورونا پھیلانے کا الزام: بھارت میں مسلمانوں پر زمین مزید تنگ کر دی گئی

نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار نے کورونا کو مسلم دشمنی کا ہتھیار بناتے ہوئے مسلمانوں پر زمین مزید تنگ کر دی ہے۔ بھارت میں  کورونا پھیلانے کا الزام مسلمانوں پر دھر دیا گیا ہے اور شدت پسندوں نےان کے خلاف جسمانی، زبانی اور نفسیاتی جنگ چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا کو مسلمان دشمنی کے اظہار کے لیے استعمال کیا جا رہا ہےجبکہ مسلمان مخالف سازشی تھیوریوں کا بازار گرم ہے۔  ...

← مزيد پڑھئے

کیا اللہ سے ہماری شکایت نہیں کی ہوگی؟

انورشاه دو روز قبل واٹس ایپ پر ایک وڈیو پیغام موصول ہوا جس میں ایک باریش شخص نے کورونا وائرس کے پھیلنے پر جو بات کی وہ میرے دل کو چھو گئی، سوچا کیوں نا اُن کی بات کو اپنے قارئین سے شیئر کر لوں۔  کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد پوری دنیا میں ایک سوال کیا جا رہا ہے جو خصوصاً مسلمانوں کے لیے بہت تلخ ہے۔  سوال یہ...

← مزيد پڑھئے

کرونا سے بچاؤ کے لیے کثرتِ استغفار اور صدقہ کیجئے

تحریر: انورشاه دسمبر 2019 میں چین کے شہر وہان سے اٹھنے والی وباء نے اس وقت ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور مختلف ممالک کے لاکھوں افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ہزاروں کی تعداد میں لقمہِ اجل بن چکے ہیں۔دنیا میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، ہر سمت افراتفری مچی ہوئی ہے ،بازار بند ہیں اور کاروباری سرگرمیاں رکنے کی وجہ سے مختلف ممالک...

← مزيد پڑھئے

رب کو منانا ہوگا۔۔۔

انورشاه کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ دنیا میں ایسی بیماری بھی آئے گی جس کی وجہ سے پوری دنیا کا نظام رک جائے گا ہر ملک دوسرے ملک سے کٹ کر رہ جائے گا دنیا بھرکے لوگ اپنے آپ کو گھروں میں بند کرلیں گے اور لوگ موت سے زیادہ اس بیماری سے خوفزدہ ہوجائیں گے۔آج دنیا کی سپر پاورز ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے بھی اس...

← مزيد پڑھئے

کورونا وائرس صحت کا نہیں، سیاسی مسئلہ ہے، یووال نوحا ہریری

مصنف اور تاریخ دان یوال نوحا ہریری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بحران صحت کا نہیں بلکہ بین الاقوامی سیاست کا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج جو فیصلے ہم کر رہے ہیں اس کے اثرات آنے والے برسوں میں ہماری زندگیوں پر پڑیں گے۔ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے مصنف اور تاریخ دان جو 'سیپینز:...

← مزيد پڑھئے

بجھتے چولہے کو نہ بجھنے دیں

کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے سبب کئی ہنستے مسکراتے گھرانے فقر وفاقہ کی زد بری طرح پھنس چکے ہیں، بہت سے گھروں میں چولہا بجھنے کی نوبت آن پڑی ہے، ان کے پاس خوردونوش کے سامان نہیں ہیں کہ اپنی اور اپنے کنبے کی بھوک مٹاسکے، یا بھوک سے نڈھال سسکتے بلکتے بچوں کو دلاسہ دے سکے- ایک ایسی روح فرسا خبر نظر سے گذری جسے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter