عالمی خبریں

اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی کا مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ

يروشلم / ايجنسى اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایتمار بن گویر نے سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد کےکمپاؤنڈ کے ارد گرد چہل قدمی کی۔ اس معاملے کی فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے مسجد الاقصیٰ کےدورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی...

← مزيد پڑھئے

’ مسجد الحرام میں برفباری کے مناظر کی وڈیو فوٹو فیک ہے‘

مكه مكرمة/ ايجنسى سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں برفباری اور ژالہ باری کے مناظر پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔ الاخباریہ چینل کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مسجد الحرام میں برفباری کے منظر پر مشتمل وڈیو فوٹو شاپ ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کی شام مکہ میں بارش کے بعد...

← مزيد پڑھئے

چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر مختلف ممالک میں تشویش، چین سے آنیوالوں پر ٹیسٹ لازم

چین میں کورونا وائرس کیسز کے بڑھنے پر مختلف ممالک تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں جہاں آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کی شرط عائد کردی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکور ممالک نے اعلان کیا ہے کہ جنوری سے چین کے مسافروں کو یہاں کورونا کے منفی ٹیسٹ لازمی دکھانے ہوں گے۔ اس سے قبل امریکا، برطانیہ...

← مزيد پڑھئے

چین عرب کانفرنس: مسئلہ فلسطین کے حل اوربیجنگ کے ساتھ شراکت کے فروغ پرمتفق

رياض/ واس چین عرب سربراہ کانفرنس برائے تعاون وترقی جمعہ کو سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اختتام پر24 سفارشات پرمشتمل اعلامیہ جاری کردیا۔ چین اورعربوں کے درمیان اسٹراٹیجیک شراکت کے استحکام کی مشترکہ خواہش کی گئی۔ سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق چین عرب سربراہ کانفرنس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرمنعقد کی گئی...

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیا: جاوا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 56 افراد ہلاک

جکارتہ/ کیئر خبر انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کا سیانجور علاقہ تھا، زلزلے کی شدت دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کی گئی۔ مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ضلع سے حاصل...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں ہارر ویکینڈ کا انعقاد

ریاض/ سعودی گزٹ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 27 اور 28 اکتوبر کو منعقد ہونے والے "ہارر ویکینڈ" کے دوران خوفناک ملبوسات پہننے والوں کو ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں داخل ہونے کے لیے مفت ٹکٹ فراہم کرے گا۔ اور ایسا ہوا بھی ۔ اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر، سعودی اتھارٹی نے ہر ایک سے خوفناک ملبوسات بنانے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ...

← مزيد پڑھئے

شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چینی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

بیجنگ/ ايجنسى چین کے صدر شی جن پنگ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مزید 5 سال کے لیے جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے، وہ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے قیادت سنبھالنے والے رہنما بن گئے۔ چینی میڈیا نے بتایا ہے کہ پارٹی ارکان کی بند کمرہ ووٹنگ میں شی...

← مزيد پڑھئے

سوڈان: نسلی فسادات میں 200 سے زائد افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

خرطوم/ ايجنسى سوڈان میں ایک ہفتہ سے جاری نسلی فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی، حکام نے ہنگامی حالت نافذ کردی۔ مقامی حکام کے مطابق سوڈان کے جنوبی صوبہ نیل ازرق کے سب سے بڑے قبیلہ ہووسا اور فونج کے درمیان بدھ کے روز شروع ہونے والے لسانی فسادات صوبائی دارالحکومت دمازین سمیت دیگر علاقوں تک پھیل چکے ہیں۔ مسلح قبائلی افراد نے شہری اور دیہی...

← مزيد پڑھئے

علم وتحقيق کے پہاڑ علامہ عزیر شمس رحمہ اللہ مکہ مکرمہ میں سپرد خاک

مكه مكرمه/ شكيب سلفى پندرہ اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ عالم اسلام کے مشہور عالم و محقق اور مفکر شیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اچانک انتقال کر گئے إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم اغفر له وارحمه وأدخله في جنتك الفردوس آمين خبروں کے مطابق آپ مکہ میں اپنی رہائش گاہ پر بعد مغرب طلبہ کو اپنے علم سے مستفید کررہے تھے اور...

← مزيد پڑھئے

حج اور عمرے کی ادائیگی: خواتین کیلئے محرم کی شرط ختم

قاہرہ/ ايجنسى سعودی وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق الرابعہ نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو حج یا عمرہ کی ادائیگی کیلئے اب محرم کی ضرورت نہیں ہے۔ قاہرہ میں سعودی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ حج یا عمرے کے لیے دنیا کے کسی بھی حصے سے سعودی عرب آنے والی خواتین کو محرم کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter