اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی کا مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ

3 جنوری, 2023

يروشلم / ايجنسى

اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایتمار بن گویر نے سخت حفاظتی انتظامات میں مسجد کےکمپاؤنڈ کے ارد گرد چہل قدمی کی۔

اس معاملے کی فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے مسجد الاقصیٰ کےدورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا مسجدالاقصیٰ کا دورہ اشتعال انگیزی اور تنازع میں خطرناک اضافہ ہے۔

دوسری جانب، اردن نے بھی اسرائیلی وزیر بن گویر کے مسجدالاقصیٰ کےدورے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اردن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر کے مسجد الاقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔

واضح رہے کہ ایتمار بن گویر نے گزشتہ ہفتے نیتن یاہو کی سربراہی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter